Bharat Express DD Free Dish

PM Modi Mourns Veteran Kerala Leader VS Achuthanandan: کیرالہ کے سابق وزیر اعلیٰ وی ایس اچوتھانند کے انتقال پر وزیر اعظم مودی نے کیا اظہارِ افسوس، کہا-عوامی خدمت کے لیے وقف تھی ان کی زندگی

2006 سے 2011 تک وہ کیرالہ کے وزیر اعلیٰ رہے اور اپنی ایمانداری، کرپشن مخالف موقف اور عوامی فلاحی پالیسیوں کے لیے جانے جاتے تھے۔

کیرالہ کے سینئر سیاستدان اور ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ وی ایس اچوتھانندن کے انتقال پر وزیر اعظم نریندر مودی نے گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم نے ایک ٹویٹ کے ذریعے نہ صرف اچوتھانندن کی سیاسی خدمات کو سراہا بلکہ ان کے ساتھ گزرے لمحات کو بھی یاد کیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ ’’کیرالہ کے سابق وزیر اعلیٰ شری وی ایس اچوتھانندن جی کے انتقال پر غمزدہ ہوں۔ انھوں نے اپنی زندگی کے کئی سال عوامی خدمت اور کیرالہ کی ترقی کے لیے وقف کر دیے۔ مجھے ہماری بات چیت یاد ہے جب ہم دونوں اپنی اپنی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ اس دکھ کی گھڑی میں میری تعزیت ان کے اہل خانہ اور حامیوں کے ساتھ ہے۔‘‘

کون تھے وی ایس اچوتھانندن؟

واضح رہے کہ وی ایس اچوتھانندن طویل عرصے سے کیرالہ کی سیاست کا ایک مضبوط اور نظریاتی چہرہ تھے۔ وہ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) کے بانی اراکین میں شامل تھے اور ریاست کی عوامی تحریکوں میں فعال کردار ادا کرتے رہے۔ 2006 سے 2011 تک وہ کیرالہ کے وزیر اعلیٰ رہے اور اپنی ایمانداری، کرپشن مخالف موقف اور عوامی فلاحی پالیسیوں کے لیے جانے جاتے تھے۔

انھوں نے کسانوں، مزدوروں اور پسماندہ طبقات کے لیے کئی اہم اقدامات کیے۔ ان کی قیادت میں ریاست نے تعلیمی، صحت اور سماجی ترقی کے کئی سنگ میل عبور کیے۔ ان کی سیاست کا انداز نظریاتی، مگر عوامی مفاد پر مرکوز رہا۔ ملک بھر سے مختلف سیاسی رہنماؤں، کارکنان اور عوام نے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ کیرالہ میں سرکاری سطح پر سوگ کا اعلان کیا گیا ہے، جب کہ ان کی آخری رسومات ریاستی اعزاز کے ساتھ انجام دی جائیں گی۔ وی ایس اچوتھانندن کا انتقال نہ صرف کیرالہ بلکہ ہندوستانی سیاست کے ایک عہد کا خاتمہ ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read