Bharat Express DD Free Dish

World Sanskrit Day: وزیر اعظم مودی نے ’ورلڈ سنسکرت ڈے‘ پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی

پی ایم مودی نے دنیا بھر کے اسکالرز، طلباء اور شائقین کی لگن کی تعریف کی جو سنسکرت کو سیکھنے، سکھانے اور اسے مقبول بنانے میں لگاتار مصروف ہیں۔

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے شراون پورنیما کے موقع پر ’ورلڈ سنسکرت ڈے‘ کے موقع پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی ہے۔ سنسکرت کو ’علم اور اظہار کا ایک ابدی ذریعہ‘ قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم نے متنوع شعبوں میں اس کے دیرپا اثر کو اجاگر کیا۔ پی ایم مودی نے دنیا بھر کے اسکالرز، طلباء اور شائقین کی لگن کی تعریف کی جو سنسکرت کو سیکھنے، سکھانے اور اسے مقبول بنانے میں لگاتار مصروف ہیں۔

’ورلڈ سنسکرت ڈے‘ کے موقع پر، وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘X’ پر ہندی، انگریزی اور سنسکرت زبانوں میں تین الگ الگ پوسٹس شیئر کیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ یہ دن دنیا بھر میں سنسکرت کو سیکھانے اور اسے مقبول بنانے والے ہر شخص کی کوششوں کی تعریف کرنے کا ایک بہترین موقع ہے۔

انہوں نے لکھا، ’’ہم شراون پورنیما کے موقع پر سنسکرت کا عالمی دن منا رہے ہیں۔ سنسکرت علم اور اظہار کا ایک لازوال ذریعہ ہے۔ اس کا اثر تمام شعبوں میں دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ دن دنیا بھر میں سنسکرت کو سیکھانے اور اسے مقبول بنانے والے ہر شخص کی کوششوں کی تعریف کرنے کا ایک بہترین موقع ہے۔‘‘

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ گزشتہ ایک دہائی میں حکومت نے سنسکرت زبان کو مقبول بنانے کے لیے کئی اہم اقدامات کیے ہیں۔ انہوں نے لکھا، ’’پچھلی دہائی میں، ہماری حکومت نے سنسکرت کو مقبول بنانے کے لیے کئی کوششیں کی ہیں۔ ان میں سنسکرت یونیورسٹی کا قیام، سنسکرت تدریسی مراکز، سنسکرت کے اسکالرز کو گرانٹ اور مخطوطات کی ڈیجیٹلائزیشن کے لیے گیان بھارتم مشن شامل ہیں۔ اس سے بے شمار طلباء اور محققین کو فائدہ ہوا ہے۔‘‘

دھرمیندر پردھان نے دی ہم وطنوں کو مبارکباد

 مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان نے ’عالمی یوم سنسکرت‘ پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘X’ پر لکھا، ’’عالمی یوم سنسکرت پر آپ سب کو بہت بہت مبارکباد۔ سنسکرت زبان ہماری ثقافت، تہذیب اور اقدار کی بنیادی بنیاد ہے۔ آئیے ہم سب ہمیشہ سنسکرت زبان اور ہندوستانی علمی روایت کو عوامی رویے کا حصہ بنانے اور ان کے تحفظ اور فروغ کے لیے پرعزم رہیں۔‘‘

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read