World Sanskrit Day 2026: ’سنسکرت میں بسا ہوا ہے بھارت کا علم‘، سنسکرت کے عالمی دن پر پی ایم مودی نے کی دانشواران کی تعریف
وزیر اعظم نریندر مودی نے سنسکرت کے عالمی دن کے موقع پر سنسکرت زبان کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کا عظیم علمی ورثہ سنسکرت میں محفوظ ہے۔ انہوں نے اس موقع پر سنسکرت کے ماہرین اور اسکالرز کی خدمات کو بھی سراہا۔
World Sanskrit Day: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے سنسکرت کے عالمی دن کے موقع پر عوام کو مبارکباد پیش کی
”سبھی کو وِشو سنسکرت دن کی دلی مبارکباد۔ ویدوں، اپنشدوں اور وسیع علمی خزانے کو محفوظ رکھنے والی سنسکرت زبان ہمارا انمول قومی ورثہ ہے۔ یہ زبان جتنی قدیم ہے اتنی ہی سائنسی اور میٹھی بھی ہے۔ اپنی کئی خصوصیات کے باعث آج نہ صرف ملک میں بلکہ بیرونِ ملک بھی سنسکرت کے تئیں کشش بڑھ رہی ہے۔“
World Sanskrit Day: وزیر اعظم مودی نے ’ورلڈ سنسکرت ڈے‘ پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی
پی ایم مودی نے دنیا بھر کے اسکالرز، طلباء اور شائقین کی لگن کی تعریف کی جو سنسکرت کو سیکھنے، سکھانے اور اسے مقبول بنانے میں لگاتار مصروف ہیں۔





