Bharat Express DD Free Dish

PM Modi In Amaravati: آندھرا پردیش کی نئی راجدھانی کو وزیر اعظم مودی نے دیا بڑا تحفہ، 58000 کروڑ روپے کے منصوبوں کا کیا افتتاح

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج آندھرا پردیش کی راجدھانی امراوتی میں 58,000 کروڑ روپے سے زیادہ کے کئی اہم ترقیاتی پروجیکٹس کا سنگ بنیاد رکھا اور انھیں قوم کے نام وقف کیا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج آندھرا پردیش کی راجدھانی امراوتی میں 58,000 کروڑ روپے سے زیادہ کے کئی اہم ترقیاتی پروجیکٹس کا سنگ بنیاد رکھا اور انھیں قوم کے نام وقف کیا۔ ان منصوبوں میں سڑک، دفاع، ریلوے اور صنعتی انفراسٹرکچر کی ترقی شامل ہے۔ اس پروگرام کے دوران انھوں نے امراوتی کیپٹل سٹی کے تعمیراتی کام کا بھی دوبارہ آغاز کیا۔

وزیر اعلیٰ چندرا بابو نائیڈو نے کیا وزیر اعظم کا استقبال

آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ چندرا بابو نائیڈو نے وزیراعظم نریندر مودی کی امراوتی آمد پر گرمجوشی سے ان کا خیرمقدم کیا۔ یہ پروگرام شام 4:30 بجے شروع ہوا اور اس میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔ وزیر اعظم مودی نے امراوتی میں کہا ’’جب میں گجرات کا نو منتخب وزیر اعلیٰ تھا، تب میں حیدرآباد میں چندرابابو نائیڈو کی طرف سے اٹھائے جانے والے اقدامات کی گہرائی سے نگرانی کر رہا تھا۔ میں نے بہت کچھ سیکھا اور آج مجھے ان پر عمل درآمد کرنے کا موقع ملا ہے۔

امراوی ہے روایت اور جدت کا سنگم: وزیراعظم

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے خطاب میں کہا ’’امراوتی وہ سرزمین ہے جہاں روایت اور جدت ساتھ ساتھ چلتے ہیں۔ یہاں بدھ مت کے ورثے کا امن ہے اور ترقی یافتہ ہندوستان کی توانائی بھی۔‘‘ انھوں نے یہ بھی کہا کہ یہ اسکیمیں نہ صرف آندھرا پردیش بلکہ پورے ملک کی ترقی کے لیے سنگ میل ثابت ہوں گی۔ وزیر اعظم نے مزید کہا ’’امراوتی اندرلوک کی راجدھانی کا نام تھا اور یہ محض اتفاق نہیں ہے کہ امراوتی آندھرا پردیش کی راجدھانی ہے، یہ ’’گولڈن آندھرا‘‘ کے قیام کی علامت ہے۔ ’’گولڈن آندھرا‘‘ ترقی یافتہ ہندوستان کی راہ کو بھی مضبوط کرے گا اور امراوتی ’’گولڈن آندھرا‘‘ کے وژن کو تقویت بخشے گا۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read