چھٹھ کا تہوار بنیادی طور پر ہندو ثقافت کا ایک اہم ترین حصہ ہے۔ چھٹھ بہار کے لوگوں کی زندگی میں ایک خاص مقام رکھتا ہے۔ چار دنوں تک چلنے والا چھٹھ کا تہوار نہائے و کھائے سے شروع ہوتا ہے، پھر کھرنا اورتیسرے دن تالاب یا ندی کے پانی میں کھڑا ہو کر عقیدت مند غروب ہوتے ہوئے سورج کی پوجا کرتے ہیں اور چوتھے دن صبح آسمان میں سورج دکھائی دیتے ہی اس کی پوجا ہوتی ہے اور یہ تہوار اپنے اختتام کو پہنچتا ہے۔ چھٹھ کو لیکر عقیدت مندوں میں ایک الگ قسم کا جوش نظر آتا ہے۔ یہ چار روزہ تہوار اتر پردیش، بہار اور پوری دنیا میں عقیدت اور جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ پی ایم مودی نے چھٹھ پوجا پر قوم کو مبارکباد دی۔
پی ایم مودی نے کہا، چھٹھ کا چار روزہ تہوار آج سے نہائے کھائے کی رسم کے ساتھ شروع ہوتا ہے۔ بہار سمیت ملک بھر کے عقیدت مندوں کو میری دلی مبارکباد۔ تمام برتھ رکھنے والوں کو دل کی گہرائیوں مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پوسٹ کرتے ہوئے پی ایم مودی نے لکھا، ہماری ثقافت کا یہ تہوار سادگی اور تحمل کی علامت ہے، اس میں پاکیزگی اور اصولوں کی پابندی شامل ہوتی ہے۔ اس مبارک موقع پر چھٹھ گھاٹوں پر دیکھے جانے والے مناظر سماجی ہم آہنگی کے لیے ایک شاندار تحریک ہیں۔
नहाय-खाय के पावन अनुष्ठान के साथ आज से चार दिवसीय महापर्व छठ का शुभारंभ हो रहा है। बिहार सहित देशभर के श्रद्धालुओं को मेरी हार्दिक शुभकामनाएं। सभी व्रतियों को मेरा नमन और वंदन!
— Narendra Modi (@narendramodi) October 25, 2025
انہوں نے کہا کہ چھٹھ کی قدیم روایت کا ہمارے معاشرے پر گہرا اثر پڑتا ہے۔ آج چھٹھ کو دنیا کے کونے کونے میں ایک شاندار ثقافتی تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے۔ دنیا بھر میں رہنے والے ہندوستانی خاندان اس کی روایات میں دل کی گہرائیوں سے حصہ لیتے ہیں۔ میری پراتھنا ہے کہ چھٹھی میا سب کو اپنی بے شمار نعمتیں عطا کرے۔ چھٹھ کا تہوار عبادت اور محبت کا انوکھا سنگم ہے۔ جب کہ سورج غروب ہونے اور چڑھتے ہوئے سورج کو نذرانہ پیش کیا جاتا ہے، اس میں قدرت کے متنوع رنگوں کو بھی شامل کیا جاتا ہے۔
پی ایم مودی نے مزید لکھا کہ چھٹھ پوجا کے گیت اور دھنیں بھی عقیدت کے شاندار احساس سے پرہوتی ہیں۔ آج اس عظیم تہوار پر، میں آپ سب کے ساتھ چھٹھی میا کے ایسے گیت شیئر کر رہا ہوں ،جو سب کو مسحور کر دیں گے۔
بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے بھی چھٹھ پوجا کے حوالے سے ایکس پر پوسٹ کیا۔ پوسٹ میں انہوں نے لکھا، لوک عقیدے کے چار روزہ اس تہوار کے موقع پر ریاست اور ملک کے عوام کو مبارکباد اور نیک خواہشات۔ لوک عقیدے کا یہ شاندار تہوار خود نظم و ضبط کا تہوار ہے، عقیدت مند غروب ہوتے ہوئے سورج کی پوجا کرتے ہیں۔ چھٹھ کے اس شاندارتہوار کے موقع پر ریاست کی ترقی، خوشی، امن اور خوشحالی کے لیے بھگوان بھاسکر سے پراتھنا کرتا ہوں۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



