وزیراعظم نریندر مودی نے برازیل کے سرکاری دورے کے دوران ماحولیات، توانائی، دفاع اور اقتصادی شراکت داری جیسے کلیدی شعبوں پر دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ برازیل کے صدر لولا دا سلوا کے ساتھ ملاقات اور مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران مودی نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور ماحولیاتی تحفظ و صاف توانائی دونوں کی ترجیحات میں شامل ہے۔
وزیراعظم مودی نے صدر لولا کے گرم جوش استقبال پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ برازیل کا سب سے بڑا سول اعزاز ’’گرینڈ کالر آف دی نیشنل آرڈر آف دی ستھرن کراس‘‘ صرف ان کے لیے نہیں بلکہ 140 کروڑ بھارتی عوام کے لیے باعثِ فخر ہے۔ انھوں نے اس اعزاز کو بھارت-برازیل دوستی اور صدر لولا کی بھارت سے گہری وابستگی کے نام وقف کیا۔
Addressing the press meet with President Lula of Brazil. @LulaOficial https://t.co/7SIr3nHwK1
— Narendra Modi (@narendramodi) July 8, 2025
یہ معاہدہ دونوں ممالک کی ترقی کو نئی رفتار دے گا: پی ایم مودی
پی ایم مودی نے کہا کہ آج ہونے والا معاہدہ بھارت اور برازیل کے گرین انرجی کے اہداف کو نئی رفتار دے گا۔ اس موقع پر پی ایم مودی نے صدر لولا کو COP 30 ماحولیاتی کانفرنس کی برازیل میں میزبانی پر مبارکباد پیش کی اور اس میں بھرپور بھارتی شرکت کی یقین دہانی بھی کروائی۔ وہیں دفاعی تعاون کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے اسے ’’گہرے باہمی اعتماد‘‘ کی علامت قرار دیا اور کہا کہ دونوں ممالک اپنی دفاعی صنعتوں کو قریب لانے کی کوشش جاری رکھیں گے۔
وزیراعظم مودی نے اعلان کیا کہ آئندہ پانچ برسوں میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارتی حجم کو 20 ارب امریکی ڈالر تک بڑھایا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ ’’فٹبال برازیل کی روح ہے اورکرکٹ بھارت کی جان۔ گیند چاہے گول میں ڈالی جائے یا باؤنڈری کے پار، 20 ارب ڈالر کی پارٹنرشپ ناممکن نہیں ہے۔ ‘‘ پی ایم مودی کا یہ یہ خطاب دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے اسٹریٹجک، اقتصادی اور ثقافتی تعلقات کا مظہر تھا، جسے ماہرین ایک نئے دور کی شروعات قرار دے رہے ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


