Bharat Express DD Free Dish

PM Modi delighted as Patna Bird Sanctuary: وزیر اعظم مودی نے ایٹا برڈ سینکچری اور کچ چاری ڈھنڈ کو رامسر مقامات کے طور پر تسلیم کرنے پر کیا خوشی کا اظہار

وزیراعظم  مودی نے کہا کہ یہ بین الاقوامی شناخت اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ بھارت حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور اہم ایکو سسٹمز کی حفاظت کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ ویٹ لینڈز مستقبل میں بھی بے شمار مقامی اور مہاجر پرندوں کے لیے محفوظ پناہ گاہ بنے رہیں گے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے اتر پردیش کے ایٹا میں واقع پٹنا برڈ سینکچری اور گجرات کے کَچھ ضلع میں موجود چھاری-ڈھانڈ کو رامسر سائٹس کے طور پر بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیے جانے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اعزازات بھارت کے حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور اہم ماحولیاتی نظام کی حفاظت کے مضبوط عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔ وزیراعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنے پیغام میں کہا کہ انہیں اس بات کی خوشی ہے کہ ایٹا (اتر پردیش) میں پٹنا برڈ سینکچری اور کَچھ (گجرات) میں چھاری-ڈھانڈ کو رامسر سائٹس کا درجہ ملا ہے۔ انہوں نے مقامی آبادی اور ویٹ لینڈ تحفظ کے لیے کام کرنے والے تمام افراد کو مبارکباد دی۔ وزیراعظم  مودی نے کہا کہ یہ بین الاقوامی شناخت اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ بھارت حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور اہم ایکو سسٹمز کی حفاظت کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ ویٹ لینڈز مستقبل میں بھی بے شمار مقامی اور مہاجر پرندوں کے لیے محفوظ پناہ گاہ بنے رہیں گے۔

اس سے قبل مرکزی وزیر برائے ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی بھوپیندر یادو نے اس فیصلے کی تفصیلات شیئر کی تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ اتر پردیش کے ایٹا ضلع میں پٹنا برڈ سینکچری اور گجرات کے کَچھ ضلع میں واقع چھاری-ڈھانڈ کو رامسر سائٹس کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ بھوپیندر یادو نے عالمی یوم ویٹ لینڈز (2 فروری) سے قبل بھارت کے رامسر نیٹ ورک میں دو نئی ویٹ لینڈز کے اضافے کا اعلان کیا۔ وزیر ماحولیات نے ’ایکس‘ پر لکھا کہ عالمی یومِ ویٹ لینڈز قریب ہونے کے موقع پر یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ بھارت کے بڑھتے ہوئے رامسر نیٹ ورک میں دو نئے نام شامل ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پٹنا برڈ سینکچری اور چھاری-ڈھانڈ اب باوقار رامسر سائٹس کی فہرست کا حصہ بن چکے ہیں۔

بھوپیندر یادو نے مزید بتایا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں بھارت میں رامسر سائٹس کی تعداد 2014 میں 26 تھی، جو اب بڑھ کر 98 ہو گئی ہے۔ اس طرح رامسر نیٹ ورک میں 276 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔ ان کے مطابق یہ بین الاقوامی شناخت ماحولیات کے تحفظ اور ملک کی قیمتی ویٹ لینڈز کی حفاظت کے لیے بھارت کی مضبوط وابستگی کو ظاہر کرتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ یہ دونوں ویٹ لینڈز سینکڑوں مہاجر اور مقامی پرندوں کی انواع کے لیے قدرتی مسکن فراہم کرتی ہیں۔ اس کے علاوہ یہاں چنکارا، بھیڑیے، کیرکل، صحرائی بلیاں، صحرائی لومڑیاں اور کئی نایاب و خطرے سے دوچار پرندے بھی پائے جاتے ہیں، جو ان مقامات کی ماحولیاتی اہمیت کو مزید اجاگر کرتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read