Bharat Express DD Free Dish

PM Modi congratulates Anthony Albanese: وزیر اعظم مودی نے انتھونی البانیز کو مسلسل دوسری مرتبہ آسٹریلیا کا وزیر اعظم منتخب ہونے پر دی مبارکباد، کہا-مل کر کام کرنے کا ہوں منتظر

وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو انتھونی البانیز کو ان کی شاندار جیت اور آسٹریلیا کے وزیر اعظم کے طور پر لگاتار دوسری مرتبہ منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

فائل فوٹو۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو انتھونی البانیز کو ان کی شاندار جیت اور آسٹریلیا کے وزیر اعظم کے طور پر لگاتار دوسری مرتبہ منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور کہا کہ وہ ہندوستان-آسٹریلیا جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مزید گہرا کرنے کے لیے ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا کے انتھونی البانیز پچھلے21 سالوں میں مسلسل دوسری بار تین سال کے لیے منتخب ہونے والے آسٹریلیا کے پہلے وزیر اعظم بن گئے ہیں۔

سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے وزیر اعظم مودی نے دی مبارکباد

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے لکھا ’’انتھونی البانیز!آپ کی شاندار جیت اور آسٹریلیا کے وزیر اعظم کے طور پر دوبارہ انتخاب پر آپ کو مبارکباد! یہ زور دار مینڈیٹ آپ کی قیادت پر آسٹریلیائی عوام کے پائیدار اعتماد کی نشاندہی کرتا ہے۔‘‘ وزیر اعظم نے مزید لکھا کہ ’’میں ہندوستان-آسٹریلیا جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مزید گہرا کرنے اور ہند-بحرالکاہل میں امن، استحکام اور خوش حالی کے اپنے مشترکہ وژن کو آگے بڑھانے کے لیے مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں۔‘‘

مسلسل دوسری مرتبہ وزیر اعظم منتخب ہوئے ہیں البانیز

تازہ انتخابات میں کامیابی کے ساتھ انتھونی البانیز نے آسٹریلیا کے وزیر اعظم کے طور پر لگاتار دوسری مرتبہ منتخب ہو کر تاریخ رقم کر دی ہے۔ ان کی لیبر پارٹی نے پیٹر ڈٹن کے قدامت پسند لبرلز کو شکست دی ہے۔ البانیز کی یہ جیت گزشتہ 21 سالوں میں آسٹریلیا کے کسی وزیر اعظم کے لیے پہلی بار لگاتار پے بہ پے انتخاب کی تاریخ رقم کرچکی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read