دہلی کے ستیہ نکیتن علاقے میں 5 منزلہ عمارت گرنے کے واقعے پر وزیر اعظم نریندر مودی نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم کے دفتر (PMO) کی جانب سے جاری بیان میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا گیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی کامنا کی گئی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ افسران موقع پر موجود ہیں اور متاثرہ افراد کو ہر ممکن مدد فراہم کی جا رہی ہے۔
کئی افراد کے ملبے میں دبے ہونے کا خدشہ
اتوار کی دوپہر جنوبی دہلی کے ستیہ نکیتن علاقے میں یہ عمارت اچانک منہدم ہو گئی۔ ملبے میں کئی افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق تقریباً 50 افراد عمارت کے اندر پھنسے ہو سکتے ہیں۔ راحت اور بچاؤ کا کام مسلسل جاری ہے۔
بچاؤ مہم جاری
فائر بریگیڈ، این ڈی آر ایف اور ڈاگ اسکواڈ کی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں۔ بلڈوزر کی مدد سے ملبہ ہٹایا جا رہا ہے۔ مقامی لوگ بھی بچاؤ کارروائی میں تعاون کر رہے ہیں اور ملبے میں دبے افراد کو نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
پولیس نے کیا بتایا؟
دہلی پولیس نے بتایا کہ اب تک 12 افراد کو باہر نکالا گیا ہے، جن میں سے 4 کی موت ہو چکی ہے۔حادثہ موتی باغ علاقے میں ستیہ نکیتن کے شیومندر کے قریب پیش آیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس عمارت میں پی جی چلتا تھا، جہاں طلبہ رہتے تھے۔وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا بھی جائے حادثہ پر موجود ہیں اور صورتحال کا جائزہ لے رہی ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



