Bharat Express DD Free Dish

Shivraj Singh Chouhan Hails PM Modi for Rozgar Mela: ’’پی ایم مودی نے بدل کی ہندوستان کے نوجوانوں کی تقدیر‘‘، روزگار میلے میں شرکت کے بعد بولے مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان

مرکزی وزیر نے مزید کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ملک کا ہر نوجوان بااختیار ہو، عزت کے ساتھ روزگار حاصل کرے اور ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر میں اپنا بہترین حصہ ڈالے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو ملک کے نوجوانوں کو بڑا تحفہ دیا۔ ملک کے 47 شہروں میں منعقدہ روزگار میلے میں 51 ہزار سے زائد نوجوان مرد و خواتین کو تقرری نامے دیے گئے۔ اس موقع پر پی ایم مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے نوجوانوں سے خطاب بھی کیا۔ دریں اثنا مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ پی ایم مودی کا روزگار میلے کا وژن ہندوستان کے لیے ایک اعزاز ہے۔

روزگار میلے کی ایک تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’’وزیر اعظم مودی کی قیادت میں ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر کا سفر لگاتار جاری ہے۔ اس حوالے سے تمام شعبوں میں وسیع پیمانے پر کام ہو رہا ہے۔ پی ایم مودی کا دور ایک سنہرا دور ہے۔‘‘

شفافیت کے ساتھ مستحق نوجوانوں کو فراہم کیا گیا ہے روزگار

مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے روزگار کے لیے نوجوانوں کو منتخب کیے جانے کے بارے میں کہا کہ ’’نوجوانوں کے انتخاب میں مکمل شفافیت برقرار رکھی گئی ہے۔ بغیر کسی رشوت کے میرٹ کی بنیاد پر تقرری لیٹر دیے گئے۔ یہ نوجوان ترقی یافتہ ہندوستان کے سفر میں پی ایم مودی کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کام کریں گے۔‘‘

اس حوالے سے اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ مودی حکومت کے دوران 25 کروڑ سے زیادہ لوگ غربت سے باہر نکلے ہیں۔ اس کے علاوہ تقریباً 10 لاکھ سے زیادہ نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا گیاہے۔ اور صرف اس روزگار میلے میں ہی51 ہزار سے زائد نوجوانوں کو ریلوے سمیت دیگر محکموں میں ملازمتیں فراہم کی گئی ہیں۔

ہنر کا اعتراف، مودی حکومت کی پہچان

شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ ’’پی ایم مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ’’روزگار میلہ‘‘ کے تحت مختلف سرکاری محکموں اور اداروں میں منتخب ہونے والے ملک بھر سے 51,000 سے زیادہ امیدواروں کو تقرری خط تقسیم کیے ہیں۔ وزیر اعظم کی قیادت میں ’ترقی یافتہ ہندوستان‘ کا ’مہا یگیہ‘ جاری ہے۔ روزگار میلہ سے نوجوانوں کے خوابوں کو نئی اڑان ملی ہے اور ملک کا ہر نوجوان نئی امید اور نئے اعتماد کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ اسی سلسلے میں، میں نے بھوپال میں منعقدہ روزگار میلہ پروگرام میں شرکت کی اور منتخب امیدواروں کو تقرری کے خطوط دیے اور ان کے روشن مستقبل کی خواہش کی۔ مکمل شفافیت اور انصاف کے ساتھ نوجوانوں کی صلاحیتوں کا احترام مودی حکومت کی پہچان ہے۔‘‘

مرکزی وزیر نے مزید کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ملک کا ہر نوجوان بااختیار ہو، عزت کے ساتھ روزگار حاصل کرے اور ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر میں اپنا بہترین حصہ ڈالے۔ دریں اثنا روزگار پانے والے نوجوانوں نے وزیر اعظم مودی کا شکریہ ادا کیا اور ان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read