وزیر اعظم مودی غلام نبی آزاد کے ساتھ۔ (فائل فوٹو)
وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو سینئر سیاسی لیڈر غلام نبی آزاد کو فون کیا اور ان کی خیرت دریافت کی۔ واضح رہے کہ غلام نبی آزاد آپریشن سندور کی جانکاری دنیا تک پہنچانے والے کثیر جماعتی وفود میں سے ایک وفد کے ساتھ اتوار کو کویت گئے تھے۔ تاہم طبیعت کی علالت کے سبب وہ اس وقت کویت کے رائل حٰات اسپتال میں داخل ہیں۔
وزیر اعظم مودی نے آج غلام نبی آزاد کو فون کرتے ہوئے ان کی عیادت کی اور ان کی صحت کی صورت حال دریافت کی۔ فون کال کے دوران وزیر اعظم مودی نے غلام نبی آزاد کی جلد صحت یابی کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔ وزیر اعظم کے اس فون کال سے غلام نبی آزاد کو نہایت اطمینان ملا ہے اور یہ اس بات کا بھی واضح ثبوت ہے کہ وزیر اعظم کو لوگوں کی صحت کا کتنا خیال رہتا ہے۔
غلام نبی آزاد کے وفد کے ذمے ہے بحرین، کویت، سعودی عرب اور الجزائر کا دورہ
واضح رہے کہ چیئرمین ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی (ڈی پی اے پی) اور جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد کو، جو تین دنوں سے علیل ہیں، گزشتہ روز کویت کے رائل حیات اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ تاہم آج انھوں نے پوسٹ کرکے اپنی بہتری کی خبر دی ہے اور کہا ہے کہ اب وہ بہتر محسوس کر رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے انھوں نے لکھا ’’یہ بتاتے ہوئے خوشی ہوئی کہ کویت میں شدید گرمی کی وجہ سے میری صحت متاثر ہونے کے باوجود خدا کے فضل سے میں بہتر محسوس کر رہا ہوں اور صحت یاب ہو رہا ہوں۔ تمام ٹیسٹ کے نتائج نارمل ہیں۔ آپ کی فکر اور دعاؤں کے لیے آپ سب کا شکریہ ۔‘‘ تاہم اپنی علالت کے سبب آزاد وفد کے ساتھ ریاض اور الجزائر کے اگلے سفر کے لیے نہیں جا سکے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
