وزیر اعظم نریندر مودی برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد منگل کو برازیل کی راجدھانی برازیلیا پہنچے۔ وہاں پی ایم مودی کا استقبال روایتی سامبا ریگے کی موسیقی کے ساتھ کیا گیا۔ اس کے بعد ہوٹل پہنچنے پر شیو تانڈو استوترا پاٹھ کے جاپ اور ہندوستانی کلاسیکی رقص کی روح پرور پرفارمنس کے ساتھ پی ایم مودی کا استقبال کیا گیا۔
وزیر اعظم مودی نے اسے ایک ’’یادگار استقبال‘‘ قرار دیا اور اپنی جڑوں سے جڑے رہنے کے لیے تارکین وطن کی تعریف کی۔ پی ایم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’تھوڑی دیر پہلے برازیلیا پہنچا۔ ہندوستانی کمیونٹی کی طرف سے یادگار استقبال، جو ایک بار پھر ظاہر کرتا ہے کہ ہمارا تارکین وطن کتنا جذباتی ہے اور وہ اپنی جڑوں سے کتنا جڑا ہوا ہے۔‘‘
Landed in Brasilia a short while ago. The Indian community accorded a memorable welcome, once again highlighting how passionate our diaspora is and how connected they remain with their roots. pic.twitter.com/y8dHxo3nUf
— Narendra Modi (@narendramodi) July 7, 2025
پی ایم مودی نے شیئر کیں تصاویر
پی ایم مودی نے اس موقع کی کچھ تصاویر بھی شیئر کیں، جن میں پرجوش ہندوستانی تارکین وطن ہاتھوں میں ترنگا لیے ہوئے وزیر اعظم مودی کا استقبال کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم مودی 2 جولائی سے 10 جولائی تک 5 ممالک کے دورے پر ہیں۔ اب تک وہ گھانا، ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو اور ارجنٹائن کا دورہ کر چکے ہیں۔
فی الحال وہ برازیل کے دورے پر ہیں اور یہاں سے وہ نمیبیا جائیں گے۔ سرکاری دورے پر برازیل کے دارالحکومت پہنچنے والے ہندوستانی وزیر اعظم کا ہوائی اڈے پر برازیل کے وزیر دفاع نے استقبال کیا۔ پی ایم مودی منگل کو برازیل کے صدر لولا ڈی سلوا کے ساتھ تجارت، دفاع، توانائی، خلائی، ٹیکنالوجی، زراعت اور صحت سمیت کئی مسائل پر دو طرفہ بات چیت کریں گے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


