وزیراعظم نریندر مودی نے مہاراجہ بیر بکرم کشور مانکیہ بہادر جی کے یوم پیدائش پر انہیں یاد کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ مہاراجہ کی تریپورہ کی ترقی میں بے مثال کوششیں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوامی خدمت کے لیے مہاراجہ کا جذبہ، غریبوں کو بااختیار بنانے کا عزم اور سماجی ترقی کے لیے ان کی لگن آج بھی سب کے لیے ترغیب کا ذریعہ ہے۔
وزیراعظم کا ایکس پر پیغام
وزیراعظم مودی نے سماجی پلیٹ فارم ایکس پر لکھا: ’’مہاراجہ بیر بکرم کشور مانکیہ بہادر جی کو ان کے یوم پیدائش پر یاد کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ تریپورہ کی ترقی میں ان کی مثالی کوششوں کے لیے ہمیشہ ان کی تعریف کی جاتی رہے گی۔ عوامی خدمت کے لیے ان کا جذبہ، غریبوں کو بااختیار بنانے کے لیے ان کا عزم اور سماجی ترقی کے لیے ان کی لگن ہمیں مسلسل ترغیب دیتی رہتی ہے۔ مرکزی حکومت اور تریپورہ حکومت ان کے خواب کو حقیقت بنانے کے لیے انتھک محنت کر رہی ہے۔‘‘
Remembering Maharaja Bir Bikram Kishore Manikya Bahadur Ji on his birth anniversary. He is admired for his exemplary efforts in developing Tripura. His passion for public service, commitment to empowering the poor and dedication to social upliftment continue to inspire us…
— Narendra Modi (@narendramodi) August 19, 2025
امت شاہ کا پیغام: ’’معمار جدید تریپورہ‘‘
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی ایکس پر مہاراجہ بیر بکرم کشور مانکیہ بہادر جی کو ان کے یوم پیدائش پر یاد کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے لکھا: “مہاراجہ بیر بکرم کشور مانکیہ بہادر جی کو ان کی جینتی پر خراج عقیدت۔ انہیں ’معمارِ جدید تریپورہ‘ کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جن کی دور اندیش اصلاحات نے تعلیم، انفراسٹرکچر اور گورننس میں ایسی بنیاد رکھی جس نے ریاست کی ترقی کو نئی سمت دی۔ ان کی وراثت آج بھی نسلوں کو متاثر کرتی ہے۔‘‘
Homage to Tripura Maharaja Bir Bikram Kishore Manikya Bahadur Ji on his Jayanti.
He is remembered as the ‘Architect of Modern Tripura,’ whose farsighted reforms in education, infrastructure, and governance laid the foundation for the state’s progress. His legacy continues to…
— Amit Shah (@AmitShah) August 19, 2025
مہاراجہ کی وراثت
مہاراجہ بیر بکرم کشور مانکیہ بہادر جی کو تریپورہ کا ’’جدید معمار‘‘ کہا جاتا ہے۔ ان کی دوراندیش پالیسیوں اور اصلاحات نے نہ صرف تعلیم اور انفراسٹرکچر کو نئی راہ دکھائی بلکہ عوامی فلاح و بہبود کے لیے بھی سنگ میل قائم کیا۔ آج مرکزی اور ریاستی حکومتیں ان کے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کے لیے مسلسل کوشاں ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


