(فائل فوٹو)
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ جمعرات کو اپنی 74ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ اس خاص موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے انھیں سالگرہ کی مبارکباد دی۔ پی ایم مودی نے کہا کہ انھوں نے اپنی محنت اور دانش مندی سے اپنی شناخت بنائی ہے۔ پی ایم مودی نے دفاعی شعبے میں ہندوستان کو خود کفیل بنانے کے لیے وزیر دفاع کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔
پی ایم مودی نے سوشل میڈیا پر کیا نیک خواہشات کا اظہار
وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کو سالگرہ مبارک ہو۔ وہ اپنی محنت اور ذہانت کے لیے مشہور ہیں۔ ہندوستان کو دفاعی شعبے میں خود انحصار بنانے اور ہماری افواج کو مضبوط بنانے میں ان کا تعاون قابل ستائش ہے۔ میں خدا سے ان کی لمبی اور صحت مند زندگی کی دعا کرتا ہوں۔‘‘
Best wishes to Union Minister Shri Rajnath Singh Ji on his birthday. He’s distinguished himself for his hardworking nature and wisdom. His efforts to make India self-reliant in defence and strengthen our armed forces are commendable. Praying for his long and healthy life.…
— Narendra Modi (@narendramodi) July 10, 2025
وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی دی مبارکباد
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی راج ناتھ سنگھ کو مبارکباد دی۔ انھوں نے کہا کہ ’’وزیر دفاع اور سینئر بی جے پی لیڈر راج ناتھ سنگھ کو سالگرہ کی دلی مبارکباد۔ پی ایم مودی کی قیادت میں آپ ملک کی فوجی طاقت کو مسلسل مضبوط کرنے اور دفاع کے میدان میں خود انحصاری کو فروغ دینے کے لیے قابل ستائش کام کر رہے ہیں۔ تنظیم سے لے کر حکومت تک، آپ نے کامیابی کے ساتھ تمام ذمہ داریاں نبھاکر سماجی زندگی گزارنے والوں کو تحریک دی ہے۔ آپ کی صحت مند اور لمبی زندگی کے لیے دعا کرتا ہوں۔‘‘
केन्द्रीय रक्षा मंत्री एवं भाजपा के वरिष्ठ नेता श्री @rajnathsingh जी को जन्मदिन की हार्दिक शुभकामनाएँ। मोदी जी के नेतृत्व में देश की सैन्य शक्ति को निरंतर सुदृढ़ करने और रक्षा के क्षेत्र में आत्मनिर्भरता को बढ़ावा देने की दिशा में आप सराहनीय कार्य कर रहे हैं। संगठन से लेकर सरकार…
— Amit Shah (@AmitShah) July 10, 2025
دریں اثنا اور بھی بی جے پی لیڈران نے راج ناتھ سنگھ کو مبارک باد دی ہے۔ اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے لکھا کہ ’’ہندوستانی سیاست میں آدرشوں، پاکیزگی اور تحمل کے مظہر، بی جے پی خاندان کے سینئر رکن اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کو سالگرہ کی دلی مبارکباد۔ آپ کی پانچ دہائیوں سے زیادہ کی عوامی زندگی قومی پالیسی، قومی سلامتی اور اخلاقی سیاست کی روشن مثال ہے۔ بھگوان شری رام کی رحمتیں آپ پر قائم رہیں۔ آپ کو اچھی صحت اور لمبی زندگی نصیب ہو۔‘‘
راج ناتھ سنگھ کا سیاسی سفر
مرکزی وزیر نتن گڈکری نے بھی راج ناتھ سنگھ کو ان کی سالگرہ کی مبارکباد دی اور لکھا کہ ’مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کو سالگرہ کی دلی مبارکباد۔ میں خدا سے آپ کی اچھی صحت، لمبی عمر اور اچھی زندگی کی دعا کرتا ہوں۔‘‘ واضح رہے کہ راج ناتھ سنگھ کی پیدائش 1951 میں اتر پردیش کے گاؤں ببھورا (ضلع چندولی) میں ہوئی تھی۔ ان کا شمار ملک کے سینئر سیاستدانوں میں ہوتا ہے۔
انھوں نے 1974 میں سیاست کا آغاز کیا اور 1977 میں اتر پردیش قانون ساز اسمبلی میں ایم ایل اے منتخب ہوئے۔ نومبر 1999 میں وہ اٹل بہاری واجپئی حکومت میں مرکزی روڈ ٹرانسپورٹ وزیر تھے۔ وہ اکتوبر 2000 میں اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ بنے ۔ پھر2003 میں وہ واجپئی حکومت میں وزیر زراعت بنے۔ وہ 2013 سے 2015 تک بی جے پی کے قومی صدر رہے۔2014 میں وہ نریندر مودی حکومت میں مرکزی وزیر داخلہ بنے اور 2019 میں انھیں ملک کا وزیر دفاع بنایا گیا۔ 2024 میں جب پی ایم مودی کی قیادت میں تیسری بار این ڈی اے کی حکومت بنی تو انھیں دوسری بار وزارت دفاع کی ذمہ داری دی گئی۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔




