Bharat Express DD Free Dish

CM Chandrababu Naidu’s birthday: وزیر اعظم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ نے آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ چندرا بابو نائیڈو کو ان کے یومِ پیدائش پر دی مبارکباد، نیک خواہشات کا کیا اظہار

آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ اور تیلگو دیشم پارٹی کے صدر این چندرابابو نائیڈو آج (20 اپریل) اپنی 75ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ اور تیلگو دیشم پارٹی کے صدر این چندرابابو نائیڈو آج (20 اپریل کو) اپنی 75ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے انھیں سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لمبی زندگی کی دعا کے ساتھ نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعظم نے دی لمبی زندگی کی دعا

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر چندرا بابو نائیڈو کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا ’’میرے دوست اور آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ این چندرابابو نائیڈو کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ یہ امر نہایت قابل ستائش ہے کہ وہ مستقبل کو ذہن میں رکھتے ہوئے آندھرا پردیش کی ترقی کے لیے انتھک محنت کر رہے ہیں۔ میں ان کی لمبی اور صحت مند زندگی کا خواہش مند ہوں۔‘‘

وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی دی مبارکباد

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی این چندرا بابو نائیڈو کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر لکھا ’’آندھرا پردیش کے وزیر اعلی این چندرا بابو نائیڈو کو ان کی سالگرہ پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ آپ کی پرخلوص کوششیں یقیناً آندھرا پردیش کو ترقی کی نئی بلندیوں تک لے جائیں گی۔ آپ کی صحت مند اور لمبی زندگی کا خواہش مند ہوں۔‘‘

این چندرا بابو نائیڈو: مختصر سوانحی کوائف

آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ چندرابابو نائیڈو (این چندرابابو نائیڈو) 1950 میں آندھرا پردیش کے چتور کے نروری پلّے گاؤں کے ایک کسان خاندان میں پیدا ہوئے تھے۔ تروپتی میں سری وینکٹیشورا یونیورسٹی کالج آف آرٹس میں پڑھتے ہوئے انھوں نے سیاست میں قدم رکھا اور اب چندرا بابو نائیڈو چوتھی بار آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ بنے ہیں۔ نائیڈو نے متحدہ اور منقسم آندھرا پردیش دونوں میں وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے خدمات انجام دی ہیں۔ فی الحال اپنی چوتھی میعاد میں نائیڈو نے 2024 میں مخلوط حکومت بنائی ہے۔ ان کی پارٹی ٹی ڈی پی نے اسمبلی کی 175 نشستوں میں سے 135 پر کامیابی حاصل کی تھی۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read