وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارت کے ممتاز مجاہد آزادی، مفکر،اور سیاسی رہنما لوک مانیہ بال گنگا دھر تلک کو ان کے یومِ پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک ایسے سرکردہ رہنما تھے جنھوں نے ہندوستان کی تحریک آزادی میں نہایت اہم کردار ادا کیا اور وہ ہمیشہ دوسروں کی خدمت پر یقین رکھتے تھے۔
پی ایم مودی نے سوشل میڈیا پر شیئر کا اپنا پیغام
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے پی ایم مودی نے لکھا کہ ’’لوک مانیہ تلک کو ان کے یومِ پیدائش پر شت شت نمن۔ وہ ایک ایسے سرکردہ رہنما تھے جنھوں نے ہندوستان کی تحریک آزادی کی روح کو اٹل یقین کے ساتھ روشن کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ وہ ایک بہترین مفکر بھی تھے جو علم کی طاقت اور دوسروں کی خدمت کرنے پر یقین رکھتے تھے۔‘‘
Remembering Lokmanya Tilak on his birth anniversary. He was a pioneering leader who played a vital role in kindling the spirit of India’s freedom movement with unwavering conviction. He was also an outstanding thinker who believed in the power of knowledge and serving others.
— Narendra Modi (@narendramodi) July 23, 2025
وہیں وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’اس زمانے کے عظیم انسان، لوک مانیہ بال گنگادھر تلک جی کو ان کے یوم پیدائش پر سلام، جنھوں نے سوراج کا اعلان کرکے آزادی کی جدوجہد کو سمت دی۔ بال گنگادھر تلک جی نے سوراج کے تصور کو حقیقت بنانے کے لیے اپنی پوری زندگی وقف کر دی اور جدوجہد آزادی کو نظریاتی توانائی دے کر برطانوی راج کے خلاف قومی اتحاد کو مضبوط کیا۔‘‘
स्वराज के उद्घोष से स्वतंत्रता संग्राम को दिशा देने वाले युगपुरुष लोकमान्य बाल गंगाधर तिलक जी को उनकी जयंती पर शत-शत नमन।
बालगंगाधर तिलक जी ने स्वराज की संकल्पना को साकार बनाने के लिए अपना पूरा जीवन समर्पित कर दिया और स्वतंत्रता संग्राम को वैचारिक ऊर्जा देकर अंग्रेजी हुकूमत के… pic.twitter.com/ktSiHGqYYn
— Amit Shah (@AmitShah) July 23, 2025
وزیر داخلہ نے مزید لکھا کہ ’’گنیشوتسو سے لے کر گیتا رہسیہ تک، تلک مہاراج نے آزادی کی جدوجہد کو ثقافت سے جوڑ کر مزید جامع بنا دیا۔ قومی تعمیر میں بال گنگادھر تلک جی کا تعاون ہمیشہ نوجوانوں کو ’سب سے پہلے قوم‘ کی طرف رہنمائی کرتا رہے گا۔‘‘ انھوں نے اس کے ساتھ ایک مختصر ویڈیو بھی شیئر کی جس میں لوک مانیہ تلک کی زندگی پر روشنی ڈالی گئی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



