Bharat Express DD Free Dish

PM Modi pays Tribute

بھارت کی وزارت خارجہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ وزیر اعظم مودی نے یانگی ازبکستان پارک میں گل ہائے عقیدت پیش کیا اور ازبکستان کی شاندار تاریخ، ورثے اور قومی جذبے کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزارت نے کہا کہ اس موقع نے بھارت اور ازبکستان کے درمیان گہری اور طویل عرصے سے چلی آرہی دوستی کو بھی اجاگر کیا۔

وزیر اعظم نریندر مودی اور نائب صدر جمہوریہ سی پی رادھاکرشنن نے مہاتما ایّانکالی اور شری نارائن گرو کو ان کی یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا۔ وزیر اعظم نے مہاتما ایّانکالی کو سماجی انصاف کے عظیم علم بردار کے طور پر یاد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی زندگی محروم طبقات کو بااختیار بنانے اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے وقف کر دی تھی۔

معروف تمل فلم ہدایت کار، پروڈیوسر اور مصنف بھارتی راجا کا 84 برس کی عمر میں چنئی میں انتقال ہو گیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی سمیت فلمی دنیا کی متعدد شخصیات نے ان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔

وزیر اعظم مودی نے چھترپتی شیواجی مہاراج کی جینتی کے موقع پر انہیں شاندار خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ محض ایک تاریخی حکمران نہیں بلکہ قوم کے لیے قابل تعظیم اور روحانی وابستگی کی علامت ہیں۔

بھارت کے پہلے صدر جمہوریہ  ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141 ویں یومِ پیدائش کے موقع پر وزیرِ اعظم نریندر مودی نے ان کے ملک کے لیے وژن کی تعریف کرتے ہوئے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔

ہندوستان کی سابق وزیرِ اعظم اور ’بھارت رتن‘ ایوارڈ یافتہ اندرا گاندھی کی 108ویں جینتی کے موقع پر وزیرِ اعظم نریندر مودی نے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ آئیے جانتے ہیں کہ انہوں نے کیا لکھا؟

انھوں نے کہا کہ وہ ایک ایسے سرکردہ رہنما تھے جنھوں نے ہندوستان کی تحریک آزادی میں نہایت اہم کردار ادا کیا اور وہ ہمیشہ دوسروں کی خدمت پر یقین رکھتے تھے۔