Bharat Express DD Free Dish

PM Modi hailed as a top global leader by Trinidad PM: ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کا اعلیٰ ترین اعزاز پیش کرتے ہوئے پی ایم کملا پرساد نے جم کر کی پی ایم مودی کی تعریف، کہا-آپ دنیا کے سب سے معزز اور قابل احترام لیڈران میں سے ایک

انھوں نے مزید کہا ’’آپ نے جدید اقدامات کے ذریعے بھارتی معیشت کو نئی بلندیوں پر پہنچایا اور دنیا بھر کے بھارتیوں کے دلوں میں فخر کا احساس پیدا کیا۔‘‘

ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ملک کے سب سے بڑے قومی اعزاز ’’آرڈر آف دی ری پبلک آف ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو‘‘ سے نوازا ہے۔ یہ اعزاز نہ صرف دونوں ممالک کے تعلقات کی مضبوطی کا مظہر ہے بلکہ عالمی سطح پر مودی کی قیادت کے اعتراف کے طور پر بھی دیکھا جا رہا ہے۔ اس تقریب کے دوران وزیر اعظم کملا پرساد بسیسر نے وزیر اعظم مودی کی جم کر تعریف کی۔

ٹینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کی وزیر اعظم کملا پرساد بسیسر نے کہا کہ ’’میں ایک ایسے لیڈر کا خیرمقدم کرنے کو باعثِ فخر سمجھتی ہوں جو دنیا کے سب سے زیادہ معزز اور قابلِ احترام وژنری لیڈروں میں سے ایک ہیں۔‘‘ کملا پرساد بسیسر نے مودی کی قیادت کو بھارت میں انقلابی تبدیلیوں کا باعث قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’’وزیر اعظم! آپ ایک انقلابی قوت ہیں، جنھوں نے بھارت کی حکمرانی کو نکھارا اور اپنے ملک کو ایک باوقار اور بااثر عالمی طاقت کے طور پر پیش کیا۔‘‘

انھوں نے مزید کہا ’’آپ نے جدید اقدامات کے ذریعے بھارتی معیشت کو نئی بلندیوں پر پہنچایا اور دنیا بھر کے بھارتیوں کے دلوں میں فخر کا احساس پیدا کیا۔‘‘ دریں اثنا وزیر اعظم مودی کی ثقافتی وابستگی کا ذکر کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’’آپ کا یہ دورہ صرف حکومتی سطح پر نہیں، بلکہ ورثے سے محبت کی علامت ہے۔ 2002 میں جب آپ پہلی بار یہاں آئے، آپ وزیر اعظم نہیں بلکہ ثقافتی سفیر تھے۔ آج آپ 1.4 ارب عوام کے سربراہ کے طور پر لوٹے ہیں۔‘‘

کووڈ-19 وبا کے دوران بھارت کے ویکسین اقدام کو بتایا انسانیت کی بڑی مثال

کووڈ-19 وبا کے دوران بھارت کے ویکسین اقدام کو سراہتے ہوئے کملا پرساد بسیسر نے کہا کہ ’’آپ کی قیادت میں بھارت نے پوری دنیا کی مدد کے لیے ہاتھ بڑھایا۔ خاص طور پر ویکسینکے ذریعے، جس نے چھوٹے ممالک بشمول ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو میں امید اور سکون پہنچایا۔ یہ صرف سفارت کاری نہیں، بلکہ انسانی ہمدردی اور محبت کا مظاہرہ تھا۔‘‘

آخر میں کملا پرساد بسیسر نے وزیر اعظم مودی کو ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کا اعلی تریں اعزاز ’’دی آرڈر آف دی ریپبلک آف ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو‘‘ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ ہماری بے حد خوش نصیبی ہے کہ ہم آپ کو اپنے ملک کا سب سے بڑا قومی اعزاز پیش کر رہے ہیں۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read