Bharat Express DD Free Dish

Pelting stones at Mosque,5 VHP members arrested:مسجد پر پتھراؤ کے الزام میں وی ایچ پی کے پانچ کارکن گرفتار، رات کے اندھیرے میں مسجد پر پتھربازی کررہے تھے ملزمین

حملے سے مسجد کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان دو موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر آئے تھے۔اس واقعے کے بعد پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمین کی شناخت کی اور وشو ہند پریشد کے پانچ کارکنوں کو گرفتار کرکے آگے کی کاروائی تیز کردی ہے۔

کرناٹک کے منگلورو میں ایک مسجد پر پتھراؤ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس معاملے میں پولیس نے ہندو تنظیم کے 5 کارکنوں کو گرفتار کیا ہے۔ منگلورو کے مضافات میں کٹی پلہ 3 بلاک میں واقع بدریا مسجد میں پتھراؤ کیا گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ پتھراؤ کرنے والے بائک پر سوار ہو کر آئے تھے۔ حملے سے مسجد کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان دو موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر آئے تھے۔اس واقعے کے بعد پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمین کی شناخت کی اور وشو ہند پریشد کے پانچ کارکنوں کو گرفتار کرکے آگے کی کاروائی تیز کردی ہے۔

پولیس کے مطابق، واقعے کے بعد منگلورو کے مضافات میں سورتھکل کے قریب کٹی پلہ میں رات کے وقت لوگ جمع ہوگئے، جس کے بعد امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پولیس کو تعینات کیا گیا۔ یہ واقعہ اتوار کی رات تقریباً 10:30 بجے پیش آیا۔ چار شرپسند دو بائک پر آئے اور مسجد پر پتھراؤ کیا۔اس واقعے کے فوراً بعد مسلم کمیوٹی کے لوگ بڑی تعداد میں جمع ہوکر احتجاج کرنے لگے اور امن وامان کو بگاڑنے کی کوشش کرنے والے شرپسندوں کی گرفتاری کی مانگ کرنے لگے۔

منگلورو پولس کمشنر نے کہا کہ اس واقعہ میں وی ایچ پی کے 5 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔ واقعہ کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے زیادہ کچھ نہیں بتایا جا سکتا۔ صورتحال پرامن اور قابو میں ہے۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read