Parliament’s Monsoon Session: جمعرات یعنی 20 جولائی سے شروع ہونے والے مانسون اجلاس سے قبل آج مرکزی حکومت کی طرف سے بلائی گئی آل پارٹی میٹنگ منعقد ہوئی۔ جس میں پارلیمانی اجلاس سے متعلق متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق، مرکزی حکومت نے آل پارٹی میٹنگ کے دوران تمام پارٹیوں کو مطلع کیا کہ حکومت منی پور معاملے پر بات چیت کے لیے تیار ہے۔ لوک سبھا اسپیکر اور راجیہ سبھا کے چیئرمین جب کہیں گے ، حکومت اس پر بحث کرانے کیلئے تیار ہے۔ اس کے ساتھ ہی اپوزیشن نے مہنگائی پر بحث کا مطالبہ کیا ہے۔
#WATCH | Delhi: There were strong protests against the Uniform Civil Code. I told the government that it is dangerous and it will disturb the harmony among the people in India. I also raised concerns about Manipur at the all-party meeting. I urged the government to intervene and… pic.twitter.com/rz85usKNIw
— ANI (@ANI) July 19, 2023
حکومت ہر معاملے پر بات کرنے کو تیار ہے
میٹنگ میں مرکزی پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے کہا کہ حکومت بھی قواعد کے تحت ہر معاملے پر بات چیت کے لیے تیار ہے۔ 20 جولائی سے شروع ہونے والا پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس 11 اگست تک جاری رہے گا۔ اس بیچ کانگریس رہنما ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے، اگر حکومت پارلیمنٹ کو چلانا چاہتی ہے تو اپوزیشن کے مسائل کو جگہ دے۔ انہوں نے بتایا کہ میٹنگ میں کانگریس نے منی پور کی صورتحال پر سیشن میں بحث کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
#WATCH | Ahead of Monsoon Session of Parliament, Leader of Congress in Lok Sabha Adhir Ranjan Chowdhury says, “…The first demand of our party is for the PM to give a statement in the House on the Manipur issue and give us the opportunity to discuss it. Tomorrow, we want to… pic.twitter.com/HBgjeLARoV
— ANI (@ANI) July 19, 2023
میٹنگ کے بعد عام آدمی پارٹی کا بیان
میٹنگ کے بعد عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ نے ٹویٹ کیا ،جس میں انہوں نے لکھا کہ ‘میٹنگ میں مودی حکومت سے دہلی کے کالے آرڈیننس کو واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا، سپریم کورٹ کے 5 ججوں کے فیصلے کو 8 دنوں میں کیسے تبدیل کیا گیا؟ آخر آئین کیسے بدل سکتا ہے؟ آرڈیننس کے ذریعے آئین میں ترمیم کیسے کیا جاسکتا ہے؟
#WATCH | Parliamentary Affairs Minister Pralhad Joshi says, “…The Session begins today. So, a meeting of All Party Floor Leaders was called. 34 parties and 44 leaders attended the meeting. We received important suggestions. Govt has 31 legislative listed items…All the parties… pic.twitter.com/ynIuJYHBzF
— ANI (@ANI) July 19, 2023
کل 31 بل پیش کرنے کی تیاری
ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کے اس اجلاس میں جو بل پیش کئے جائیں گے ان کی فہرست میں پہلا بل دہلی کے بارے میں لائے گئے آرڈیننس سے متعلق ہے۔ کل 31 بل پیش کیے جانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ لیکن ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ اس بار کے پارلیمانی اجلاس میں یکساں سول کوڈ سے متعلق بل پیش کیا جائے گا یا نہیں ۔ واضح رہے کہ آج کی آل پارٹی میٹنگ میں کانگریس سے جے رام رمیش، پرمود تیواری، اپنا دل سے انوپریہ پٹیل، ایس پی سے رام گوپال یادو اور ایس ٹی حسن، اے آئی ڈی ایم کے سے تھمبو دورائی شامل رہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ، مرکزی وزیر قانون ارجن رام میگھوال، آر جے ڈی سے اے ڈی سنگھ کے علاوہ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اور این کے پریم چندرن بھی میٹنگ میں نظرآئے۔
بھارت ایکسپریس۔