Bharat Express DD Free Dish

Jharkhand Rajya Sabha Election 2026 Result: ہیمنت سورین کو این ڈی اے اراکین اسمبلی کی بڑی پیشکش، ”کانگریس کو باہر نکالیں، ہمارے ساتھ بنائیں حکومت‘‘

جھارکھنڈ راجیہ سبھا الیکشن میں کراس ووٹنگ کی وجہ سے کانگریس کی ہارہوگئی۔ عظیم اتحاد میں کشیدگی بھی شروع ہوگئی۔ این ڈی اے اراکین اسمبلی نے وزیراعلیٰ ہیمنت سورین کو بڑی پیشکش کی ہے۔ اس کے بعد جھارکھنڈ کے سیاسی حالات میں تبدیلی آسکتی ہے۔

جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو بی جے پی اراکین اسمبلی نے بڑی پیشکش کی ہے۔ (فائل فوٹو)

جھارکھنڈ میں راجیہ سبھا الیکشن میں کراس ووٹنگ کے بعد بی جے پی حامی امیدوارپریمل ناتھوانی جیت گئے۔ کانگریس کوبڑا جھٹکا لگا اورپارٹی امیدوارپرنب جھا کوہار کا سامنا کرنا پڑا۔ جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) نے بیدھ ناتھ رام جیتنے میں کامیاب رہے۔ دو سیٹوں کے لئے تین امیدوار میدان میں تھے۔ اب جے ڈی یو نے ہیمنت سورین کوبڑا آفردے دیا ہے۔ این ڈی اے کی اتحادی جے ڈی یوکے رکن اسمبلی سریو رائے نے کہا، “ہیمنت سورین کانگریس کوحکومت سے باہرکریں۔ ہم لوگوں کے ساتھ حکومت چلائیں۔ عظیم اتحاد میں اختلافات نمایاں ہوچکے ہیں۔ کبھی بھی بکھرجائے گا۔ بغیربی جے پی اور بغیرکانگریس کے جھارکھنڈ میں ہیمنت سورین حکومت چلائیں۔ این ڈی اے حامی آزاد امیدوارجیتیں گے، یہ ہم لوگوں کوامید تھی۔”

جھارکھنڈ میں کل 81 اسمبلی سیٹیں ہیں۔ حکومت بنانے کے لئے 41 اراکین اسمبلی کی حمایت کی ضرورت ہوتی ہے۔ ہیمنت سورین کی پارٹی کے پاس 34 اراکین اسمبلی ہیں۔ بغیرکانگریس اور بی جے پی کے حکومت سازی کے لئے انہیں 7 اراکین اسمبلی کی ضرورت ہے۔ اگر آرجے ڈی کے 4، سی پی آئی ایم ایل کے 2 اورسریورائے کا ایک ووٹ جوڑدیں توہیمنت سورین آرام سے حکومت بنالیں گے۔

عظیم اتحاد میں شروع ہوا اختلاف

راجیہ سبھا الیکشن میں کانگریس کو ملی شکست کے بعد عظیم اتحاد میں اختلافات نمایاں ہوگئے ہیں۔ جھارکھنڈ کانگریس کے انچارج کے راجو نے کہا کہ عظیم اتحاد پراثر پڑسکتا ہے۔ ہم لوگ اس لئے ہارے کیونکہ ہمارے ساتھیوں نے ہمیں ووٹ نہیں دیا۔ کے راجو نے الزام لگایا کہ آرجے ڈی اورسی پی آئی ایم (ایل) نے پارٹی کودھوکہ دیا۔ جس کی وجہ سے کانگریس امیدوار الیکشن ہارگئے۔

حکومت میں شامل کانگریس کیسے ہارگئی؟

جھارکھنڈ میں اراکین اسمبلی کی تعداد 81 ہے۔ ایک راجیہ سبھا سیٹ جیتنے کے لئے اولین ترجیح 28 ووٹوں کی ضرورت تھی۔ عظیم اتحاد کے پاس کل 56 اراکین اسمبلی ہیں۔ جے ایم ایم کے بیدھ ناتھ رام جیت گئے۔ اس کے بعد عظیم اتحاد کے پاس 28 ووٹ بچے۔ کانگریس کے امیدوارپرنب جھا کو 28 ووٹ ملنے چاہئے تھے، لیکن انہیں 20 ووٹ ہی ملے۔ وہیں این ڈی اے کے پاس کل 24 اراکین اسمبلی تھے، لیکن اس کے باوجود انہیں 28 ووٹ ملے۔ تین ووٹ منسوخ کردیئے گئے۔ بی جے پی کے دو اورکانگریس کا ایک ووٹ غلط پایا گیا۔ پریمل ناتھوانی تیسری بار جھارکھنڈ سے راجیہ سبھا کے لئے منتخب کئے گئے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read