Jammu and Kashmir: کشمیر میں جاری ہے سردی کی لہر کا ستم، نقطہ انجماد سے نیچے پہنچا درجہ حرارت، عام زندگی ہوئی درہم برہم
جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 5.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ کوکرناگ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.3 ڈگری سیلسیس اور کپواڑہ میں منفی 4.1 ڈگری سیلسیس رہا۔
Iqbal Ansari on Asaduddin Owaisi: اسدالدین اویسی سے متعلق اقبال انصاری کا عجیب وغریب بیان، کہا- ہم ان کو نہیں جانتے…
اے آئی ایم آئی ایم سربراہ اسدالدین اویسی سے متعلق اقبال انصاری نے بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہم ان کو نہیں جانتے اور نہ ہی ان کی بات کرتے ہیں۔
Shahi Idgah Masjid: سپریم کورٹ نے متھرا شاہی عیدگاہ کے سروے پر لگائی روک، ہائی کورٹ کو مسجد کی طرف کی عرضی سننے کو کہا
اس سے قبل سروے سے متعلق حکم الہ آباد ہائی کورٹ نے دیا تھا، جب کہ شاہی عیدگاہ کمیٹی نے متھرا کی ضلع عدالت سے تمام مقدمات کو ہائی کورٹ منتقل کرنے کی مخالفت کی تھی۔ اس معاملے پر اگلی سماعت اب 23 جنوری 2024 کو ہوگی۔
ED Summons K. Kavitha: دہلی شراب پالیسی کیس میں کے سی آر کی بیٹی کے کویتا کو ای ڈی نے پوچھ گچھ کے لیے بلایا، ان کے خلاف یہ ہیں الزامات
کویتا کے وکیل نتیش رانا نے خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا، ’’سپریم کورٹ کا حکم ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ای ڈی اس معاملے میں کے کویتا کو طلب نہیں کر سکتی۔''
Rajasthan: سابق وزیر مہیش جوشی کے گھر پر ای ڈی کا چھاپہ، جل جیون مشن گھوٹالہ میں افسران اور ٹھیکیداروں کے خلاف بھی بڑی کاروائی
Rajasthan: ای ڈی راجستھان کے سابق وزیر سے منسلک تقریباً نصف درجن مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ٹیم منگل کی صبح بانسواڑہ علاقے میں سابق وزیر مہیش جوشی کے گھر پہنچی اور چھاپہ مارنا شروع کیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ ای ڈی کی یہ کارروائی مرکزی حکومت کی جل جیون …
All India Weather Update: شمالی ہند میں شدید سردی کا قہر جاری، 30 پروازیں تاخیر کا شکار، ٹرینوں کی رفتار بھی ہوئی کم
پروازوں میں گھنٹوں تاخیر اور ان کی منسوخی کی وجہ سے مسافروں کو شدید سردی میں سخت پریشانی کا سامنا ہے۔ سوشل میڈیا پر ایسی کئی تصویریں وائرل ہو رہی ہیں، جن میں لوگوں کو کھلے آسمان تلے بیٹھنا پڑ رہا ہے۔
Bharat Jodo Nyay Yatra: کیا آپ راہل گاندھی کی ‘محبت کی دُکان’ بس میں سفر کرنا چاہتے ہیں؟ آپ کو ٹکٹ کی ضرورت ہوگی!
کانگریس کی 'بھارت جوڑو نیائے یاترا' 15 ریاستوں کے 100 لوک سبھا حلقوں سے گزرے گی۔ اس مدت کے دوران، کل 6,713 کلومیٹر کا فاصلہ بس اور پیدل طے کیا جائے گا اور یہ یاترا 20 یا 21 مارچ کو ممبئی میں ختم ہوگی۔
Indigo Flight Delay: گوا سے دہلی جانے والی انڈیگو فلائٹ کو ممبئی کی طرف موڑنے پر ایئر لائنز نے مانگی معافی، مسافر ناراض
وائرل ویڈیو میں انڈیگو کی گوا-دہلی فلائٹ کے مسافروں کو ممبئی ہوائی اڈے پر کھانا کھاتے ہوئے اور ہوائی اڈے کے ٹرمیک پر بیٹھے دیکھا گیا ہے۔
Weather Update Today: دہلی سمیت یوپی-بہار اور راجستھان میں آج سردی کا دن! چند روز تک شدید رہے گی دھند!
دارالحکومت دہلی میں اس سیزن کا سب سے کم درجہ حرارت پیر کے روز3.3 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ آئی ایم ڈی نے کئی ریاستوں میں گھنی دھند کا الرٹ جاری کیا ہے۔
One Nation One Election Issue: یہ ایک مصیبت کی طرح ہوگا’، اسد الدین اویسی نے ون نیشن ون الیکشن کمیٹی کو خط لکھ کر اپنا موقف کیا واضح
اسدالدین اویسی نے لکھا کہ "یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ میرے اعتراضات - ابتدائی اور بنیادی دونوں - کو ایچ ایل سی کے سامنے دہرانا پڑے گا۔