Bharat Express DD Free Dish

قومی

محکمہ موسمیات کی مقامی پیش گوئی کے مطابق 14 مارچ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تقریباً 33 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم درجہ حرارت 19 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔ اس دن آسمان جزوی طور پر بادلوں سے ڈھکا رہے گا۔

بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوا نے واقعے کی معلومات دیتے ہوئے کہا کہ مغربی ایشیا میں جاری تنازع کے درمیان ہونے والے اس حملے پر بھارتی حکومت نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔

وزیر اعظم مودی اپنے اس دورے کے دوران تقریباً 18,680 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والے بنیادی ڈھانچے اور کنیکٹیویٹی سے متعلق متعدد منصوبوں کا افتتاح اور سنگِ بنیاد بھی رکھیں گے۔ ان میں تقریباً 16,990 کروڑ روپے کی لاگت سے 420 کلومیٹر سے زائد طویل قومی شاہراہوں کے منصوبے شامل ہیں۔

امریکہ کا مرکزی وفاقی تفتیشی ادارہ (ایف بی آئی )ہندوستانی پولس اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر امریکی شہریوں کو نشانہ بنانے والے مالیاتی دھوکہ دھڑی کے نیٹ ورک کو ختم کرنے کا کام کررہا ہے۔

سفیر فتح علی نے کہا کہ بھارت اور ایران خطے میں مشترکہ مفادات رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ہمارا دوست ملک ہے۔ آپ اسے دو سے تین گھنٹوں کے اندر دیکھ لیں گے۔ ہمارا ماننا ہے کہ ایران اور بھارت کے اس خطے میں یکساں مفادات ہیں۔

جادوپور اسمبلی سیٹ کا قیام 1967 میں عمل میں آیا تھا اور طویل عرصے تک اسے کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) کا مضبوط قلعہ سمجھا جاتا رہا۔ اب تک یہاں 1983 کے ضمنی انتخاب سمیت کل 15 انتخابات ہو چکے ہیں،

حکومت کے مطابق یہ اضافی امداد سال 2025 کے دوران آنے والی مختلف قدرتی آفات جیسے سیلاب، اچانک آنے والے سیلاب، بادل پھٹنے کے واقعات، لینڈ سلائیڈنگ اور سمندری طوفان ’مونتھا‘ سے متاثرہ علاقوں میں راحت، بازآبادکاری اور تعمیر نو کے کاموں کے لیے دی جا رہی ہے۔

لکھنؤ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اکھلیش یادو نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ گیس تو جیسے غائب ہی ہو گئی ہے۔ ہر شہر—نوئیڈا، غازی آباد، ہاپوڑ، لکھنؤ، گورکھپور اور وارانسی—میں سلنڈروں کے لیے لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔ شاید ہی کوئی ایسا ضلع بچا ہو جہاں لوگ لمبی لائنوں میں کھڑے نہ ہوں۔

اس موقع پر خواتین اور بچوں کے خلاف آن لائن جرائم سے نمٹنے کے لیے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے افسران کے لیے “ماسٹر ٹرینرز انڈکشن پروگرام” بھی شروع کیا گیا۔

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ حکومت کھیتوں کو سولر پمپ سے جوڑنے پر بھی کام کر رہی ہے تاکہ کسانوں کا ڈیزل پر خرچ کم ہو۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں جب بھی دنیا کے مختلف حصوں میں جنگ یا بحران پیدا ہوتا تھا تو اس کا اثر بھارتی کسانوں پر پڑتا تھا،