PM Modi accuses Congress-SP: ’’جیور پروجیکٹ 2004 سے 2014 تک فائلوں میں دبا رہا‘‘ وزیراعظم مودی نے کانگریس اور سماجوادی پارٹی کو بنایا نشانہ
وزیراعظم نے بتایا کہ اڑان اسکیم کے تحت گزشتہ برسوں میں 1.60 کروڑ سے زائد شہری سستے داموں ہوائی سفر کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس اسکیم کی توسیع کے لیے تقریباً 29,000 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ہے، جس کے تحت چھوٹے شہروں میں 100 نئے ایئرپورٹس اور 200 ہیلی پیڈز بنانے کا منصوبہ ہے۔
Amit Shah holds roadshow: آسام انتخابات سے قبل گوہاٹی میں وزیرداخلہ امت شاہ کا بڑا روڈ شو، بی جے پی کی انتخابی مہم میں آئی تیزی
یہ روڈ شو ایسے وقت میں ہوا ہے جب ریاست میں انتخابی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا کے مطابق آسام کی تمام 126 اسمبلی نشستوں پر ایک ہی مرحلے میں 9 اپریل کو ووٹنگ ہوگی، جبکہ ووٹوں کی گنتی 4 مئی کو کی جائے گی۔
Bengali Vs Hindi Voters: ممتا کا بنگالی داؤں بمقابلہ بی جے پی کا ہندی کارڈ! 50 اسمبلی نشستوں پر سب سے بڑی انتخابی لڑائی، پڑھیں — ایکسپلینر
مغربی بنگال کی 50 سے زائد اسمبلی نشستوں پر ہندی بولنے والے ووٹر ہار جیت کے فرق کو متاثر کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے بی جے پی نے بہار کے 100 سے زیادہ لیڈروں کو بنگال میں تعینات کیا ہے، جن میں منگل پانڈے اور نتن نوین نمایاں ہیں۔
Symbol of India’s new spirit: اترپردیش میں سرمایہ کاری کے نئے دروازے کھلنے کی امید، وزیراعظم مودی نے کہا- ’’جیور ایئرپورٹ نئے بھارت کی روح کی علامت‘‘
وزیراعظم مودی نے مغربی ایشیا میں جاری کشیدگی اور خوراک، ایندھن و کھاد کی قلت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اس بات کو یقینی بنا رہی ہے کہ ان مسائل کا بوجھ عام شہریوں اور کسانوں پر نہ پڑے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ان عالمی چیلنجز کا پوری طاقت کے ساتھ مقابلہ کر رہا ہے۔
PM Modi spoke to Saudi Crown Prince: وزیر اعظم نریندر مودی نے سعودی ولی عہد سے فون پر کی بات
مغربی ایشیا کے بحران کے درمیان بھارت نے خلیجی ممالک اور مشرقِ وسطیٰ کے اپنے اتحادیوں کے ساتھ رابطے کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز سعودی عرب کے وزیر اعظم اور ولی عہد محمد بن سلمان سے بات چیت کی۔
Victim Card Politics: ’’ممتا دیدی ہمیشہ ’وکٹم کارڈ‘ کی سیاست کھیلتی رہیں‘‘ وزیرداخلہ امت شاہ کا دراندازوں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ ممتا بنرجی ہمیشہ خود کو مظلوم ظاہر کر کے سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتی رہی ہیں۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ ’’کبھی ٹانگ ٹوٹ جاتی ہے، کبھی سر پر پٹی بندھ جاتی ہے، کبھی بیمار ہو جاتی ہیں اور پھر الیکشن کمیشن کے سامنے بے بسی ظاہر کرتی ہیں۔‘‘
Hate Against Muslim Student: ’’ڈونلڈ ٹرمپ آ کر تمہیں اٹھا لے جائیں گے‘‘ اور ’’تم جہنم میں جاؤ گے… ‘‘ کلاس میں پروفیسر مرلی دھر دیشپانڈے کا مسلم طالب علم کے ساتھ ناروا سلوک، تنازع کے بعد یونیورسٹی کا بڑا ایکشن
بنگلورو کی پی ای ایس یونیورسٹی میں ایک پروفیسر نے مسلم طالب علم عفان کے خلاف قابلِ اعتراض اور مذہبی تبصرہ کیا ہے۔ یہ تنازع کلاس میں طالب علم کی جانب سے اجازت مانگنے کے دوران شروع ہوا۔ واقعے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد ملزم پروفیسر کے خلاف یونیورسٹی نے بڑا ایکشن لیا ہے۔
West Bengal Elections 2026: ’’مغربی بنگال میں بلڈوزر سیاست کی کوئی جگہ نہیں…‘‘، انتظامی تبدیلیوں کے بعد رام نومی جلوس میں تشدد پر ابھیشیک بنرجی نے کیا تشویش کا اظہار
ترنمول کانگریس کے آل انڈیا جنرل سیکریٹری ابھیشیک بنرجی کے مطابق انتخابات کے اعلان کے فوراً بعد الیکشن کمیشن نے بڑے پیمانے پر انتظامی تبدیلیاں کیں، جن میں چیف سیکریٹری، ہوم سیکریٹری، ڈی جی پی، اے ڈی جی، آئی جی، ایس پی، ڈی ایم، کولکتہ پولیس کمشنر اور یہاں تک کہ کے ایم سی کمشنر کو بھی تبدیل کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس غیر معمولی مداخلت سے نیت اور وقت پر سوال کھڑے ہوتے ہیں۔
Naxal-free India: ملک کو نکسل ازم سے پاک کرنے کی کوششوں پر لوک سبھا میں ہوگی اہم بحث، کیا ہے وزیرداخلہ کا نکسل فری بھارت کا ہدف؟
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کئی بار اس بات کا اعادہ کر چکے ہیں کہ حکومت 31 مارچ 2026 تک ملک کو نکسل ازم سے پاک کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ حکومت نے اس مقصد کے لیے سکیورٹی آپریشنز کے ساتھ ساتھ بازآبادکاری کی پالیسی پر بھی زور دیا ہے۔
Jaishankar met with President Macron: ڈاکٹر ایس جے شنکر کی پیرس میں ایمانوئل میکرون سے ملاقات، وزیراعظم مودی کا پیغام پہنچایا، دوطرفہ تعلقات اورعالمی امور پر تبادلۂ خیال
یہ ملاقات بھارت اور فرانس کے درمیان مضبوط ہوتے تعلقات کی عکاسی کرتی ہے۔ سفارتی، اقتصادی اور ثقافتی میدان میں تعاون کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بھی ایک دوسرے کے قریب آ رہے ہیں، جو مستقبل میں شراکت داری کو مزید مستحکم کرے گا۔





