Bharat Express DD Free Dish

قومی

آئی آئی ٹی کانپور اور این وائییو ٹنڈن اسکول آف انجینئرنگ کے درمیان شراکت اس امر کی عکّاس ہے کہ جدید ٹیکنالوجیوں میں مشترکہ تحقیق تجربہ گاہ کی حدود سے نکل کر عملی اطلاق تک پہنچنے کے ساتھ امریکہ۔ہندوستان تعاون کو بھی مزید مستحکم کررہی ہے۔

ڈاکٹر دنیش شرما نے سودرشن پوری کالونی میں 6 سولر لائٹس، ایک ہائی ماسٹ لائٹ اور ایک واٹر کولر نصب کرانے کے احکامات بھی دیے۔ لکھنؤ کی میئر سشما کھرکوال نے کہا کہ ان کی کوشش ہوگی کہ 15 نومبر تک کلیان منڈپ کی تعمیر معیاری انداز میں مکمل کر لی جائے۔

ناصر سلطان نے بتایا کہ عدالت نے عبداللہ اعظم کی اپیل منظور کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو پلٹ دیا، لیکن انہیں ابھی جیل میں ہی رہنا ہوگا کیونکہ ان کے خلاف دیگر مقدمات بھی زیر التوا ہیں۔

امت شاہ نے کہا کہ مودی حکومت نے نہ صرف اقتصادی شعبے میں بلکہ قومی سلامتی کے میدان میں بھی ’’انقلابی تبدیلی‘‘ لائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں اقتصادی ترقی ضرور ہوئی ہے، لیکن قومی سلامتی کے شعبے میں بھی غیر معمولی تبدیلی دیکھنے کو ملی ہے۔

امت شاہ نے بتایا کہ اس سلسلے میں ایک نیا ’’ڈیموگرافک چینج کمیشن‘‘ تشکیل دیا ہے۔ وزیر داخلہ کے مطابق، اس کمیشن کا مقصد غیر معمولی آبادیاتی تبدیلیوں، ان کی وجوہات اور دراندازی سے متعلق قانونی پہلوؤں کا گہرائی سے مطالعہ کرنا ہوگا۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ بی ایس ایف نے اپنی تشکیل سے لے کر گزشتہ 60 برسوں میں ملک کی دو انتہائی مشکل سرحدوں کی حفاظت کی ذمہ داری بخوبی نبھائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان سرحدوں پر تعینات جوانوں کو منفی 45 ڈگری سے لے کر 45 ڈگری سے زائد درجہ حرارت تک ہر طرح کے حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

محکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق، وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس نے پونے میں مبینہ زہریلی شراب سے ہونے والی اموات کے معاملے میں سخت کارروائی کے احکامات جاری کیے ہیں۔

سپریم کورٹ نے وزارت تعلیم کو ہدایت دی کہ وہ ایک حلف نامہ داخل کرے، جس میں واضح کیا جائے کہ مستقبل میں امتحانی عمل اور نتائج کے نظام کو کس طرح بہتر بنایا جائے گا۔ عدالت نے کہا کہ یہ حلف نامہ جولائی کے دوسرے ہفتے تک داخل کیا جائے۔

حکومت نے پی ایم سوریہ گھر مفت بجلی یوجنا کا آغاز 2024 میں ایک ڈیمانڈ پر مبنی اسکیم کے طور پر کیا تھا، جس کا مقصد گرڈ سے منسلک بجلی استعمال کرنے والے رہائشی صارفین کو روف ٹاپ سولر سہولت فراہم کرنا ہے۔ شہری اس اسکیم کے قومی پورٹل کے ذریعے روف ٹاپ سولر سسٹم کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

اتر پردیش میں جدید انفراسٹرکچر اور تیز رفتار ترقی کی علامت بن چکا گنگا ایکسپریس وے ریاست کے سب سے بڑے منصوبوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ میرٹھ سے پریاگ راج تک پھیلا تقریباً 594 کلومیٹر طویل یہ ایکسپریس وے نہ صرف مغربی اور مشرقی اتر پردیش کو آپس میں جوڑ رہا ہے