Bharat Express DD Free Dish

قومی

مظفر پور کے ایک اسپتال میں خوفناک آگ لگنے کے باوجود وزیر صحت نشانت کمار نے دوپہر 12 بجے تک کوئی تبصرہ نہیں کیا اور نہ ہی اسپتال کا دورہ کیا۔ اس کے بجائے وہ دہلی کے لئے روانہ ہوگئے۔ حالانکہ انہوں نے بعد میں ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعہ حادثہ پر افسوس کا اظہارکیا۔

اس ملاقات میں “گلوبل ساؤتھ” کے ممالک کے کردار کو بھی خصوصی طور پر اجاگر کیا گیا۔ دونوں فریقین نے اس بات پر زور دیا کہ ترقی پذیر ممالک کو اقتصادی استحکام، توانائی کے تحفظ اور ترقیاتی اہداف کے حصول کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہیے تاکہ عالمی سطح پر ان کی آواز مزید مؤثر ہو سکے۔

اترپردیش میں مانسون مشرقی حصوں سے داخل ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، مشرقی یوپی میں مانسون 15 سے 20 جون کے درمیان پہنچ سکتا ہے۔

ہوائی اڈے پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے اوپندر کشواہا نے بھی مرکزی حکومت کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے کوشاں ہے اور ملک کے مختلف حصوں میں ترقیاتی کام واضح طور پر نظر آرہے ہیں۔ ان کے مطابق یہ ایک مثبت علامت ہے اور اس کام کو مستقبل میں اور بھی زیادہ زور و شور سے آگے بڑھنا چاہیے۔

بھوپال کے برکت اللہ یونیورسٹی کا نام تبدیل کرکے واگ دیوی بھوجپال یونیورسٹی کرنے کی تجویز کو ایگزیکٹو کونسل نے منظوری دے دی ہے۔ یہ فیصلہ راجہ بھوج کی تاریخی وراثت کے احترام کے لیے کیا گیا ہے۔ اب اس تجویز کو حتمی منظوری کے لئے گورنر کو بھیج دیا گیا ہے۔

وزیراعظم نے اس شلوک کا آسان الفاظ میں مفہوم بیان کرتے ہوئے کہا کہ مہارشی پتنجلی نے یوگا کے ذریعے ذہن کی آلودگی اور منفی خیالات کو دور کرنے کا راستہ دکھایا، گرامر کے ذریعے زبان کو درست کیا اور آیوروید کے ذریعے جسمانی بیماریوں کے علاج کا نظام فراہم کیا۔

ڈیلسی روڈریگز کے اس دورے کو خاص طور پر اس لیے بھی اہم سمجھا جا رہا ہے کہ وہ بھارت کے ترقیاتی ماڈل اور تکنیکی صلاحیتوں میں گہری دلچسپی رکھتی ہیں۔ وہ اس سے قبل بھی متعدد بار بھارت کا دورہ کر چکی ہیں، جن میں 2015 میں بطور وزیر خارجہ اور 2019، 2023، 2024 اور 2025 میں بطور اعلیٰ عہدیدار شامل ہیں۔

نائب وزیراعلیٰ نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ وزیراعظم مودی نہ صرف ’’وکست بھارت‘‘ کے عزم کو آگے بڑھا رہے ہیں بلکہ وہ دنیا بھر میں بھگوان بدھ کے امن اور ہم آہنگی کے پیغام کو بھی مؤثر انداز میں پھیلا رہے ہیں۔ ان کے مطابق یہ سوچ بھارت کی قدیم تہذیبی وراثت اور جدید ترقی کے درمیان ایک خوبصورت توازن قائم کرتی ہے۔ا

افسوسناک طور پر اس حادثے میں اب تک 10 مریضوں کی موت کی تصدیق ہو چکی ہے، جب کہ متعدد افراد کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت کا عمل جاری ہے اور حکام اس کی تصدیق میں مصروف ہیں۔حادثے کے بعد مریضوں کے لواحقین نے اسپتال انتظامیہ پر سنگین غفلت کے الزامات عائد کیے ہیں۔

دہلی –این سی آراور اس سے ملحقہ این سی آر کے علاقوں میں آئندہ دو روز کے لیے آندھی اور بارش کا یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دن کے مختلف اوقات میں گرج چمک کے ساتھ اچانک بارش ہو سکتی ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تقریباً 38 ڈگری اور کم سے کم 28 ڈگری سینٹی گریڈ کے آس پاس رہنے کا امکان ہے۔