Bharat Express DD Free Dish

قومی

تیج پرتاپ یادو کے فیصلے کو پارٹی کے اندر ایک بڑی تنظیمی تبدیلی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ سیاسی حلقوں میں اس اقدام پر بحث شروع ہو گئی ہے۔ پارٹی کی تنظیم کو تحلیل کرکے نئے سرے سے تشکیل دینے کے اعلان سے اشارہ مل رہا ہے کہ آنے والے دنوں میں جن شکتی جنتا دل میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں دیکھنے کو مل سکتی ہیں۔

پروفیسر اصغرعلی نے یونیورسٹی میں صحت مند طرزِ زندگی کو فروغ دینے کے لیے یوگا کلب کی انتھک کاوشوں کی ستائش کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس ادارے نے ہمیشہ قدیم حکمت اور عصر حاضر کی تعلیم کے امتزاج پر یقین کیا ہے۔ یوگا اس امتزاج کی بہترین مثال ہے۔

رام مندر چڑھاوا معاملے میں تین رکنی ایس آئی ٹی کی ٹیم نے اپنی ابتدائی رپورٹ دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق، اس رپورٹ میں چوری کی بات سامنے آئی ہے۔ مندر میں چڑھائے جانے والے چڑھاوے کی گنتی کے لئے ملازمین کو منتخب کرنے کے لئے استعمال کئے جانے والے عمل اور ٹرسٹ کے عہدیداروں کے ساتھ ان کے تعلقات سے متعلق سنگین سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

وزیر اعظم نے 2024 بیچ کے آئی اے ایس افسران سے تبادلۂ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہر سرکاری فائل کے پیچھے عوام کی امیدیں وابستہ ہوتی ہیں۔ وزیراعظم نے نوجوان افسران سے دیانت داری، حساسیت اور عوام دوست طرز حکمرانی اپنانے پر بھی زور دیا۔

پیر کے روز مغربی بنگال میں اپوزیشن لیڈر رتبرتا بنرجی کی قیادت میں ایک باغی گروپ نے آل انڈیا ترنمول کانگریس کے لیے نئی قیادت کے ڈھانچے کا اعلان کیا تھا۔ باغیوں نے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ ممتا بنرجی پارٹی میں سرپرست (مینٹور) کا کردار ادا کریں۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ گرد آلود آندھی کے بعد گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔ نمی سے بھرپور ہواؤں اور غیر مستحکم فضائی حالات کے باعث یہ صورتحال پیدا ہوئی ہے۔ بارش کے نتیجے میں فضا میں موجود گرد بیٹھنے اور درجہ حرارت میں مزید کمی آنے کی توقع کی جا رہی ہے۔

افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جیت اڈانی نے کہا کہ اڈانی گروپ ملک کے ایوی ایشن سیکٹر میں اپنی موجودگی مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جب حکومت 11 نئے ہوائی اڈوں کی نجی شعبے کے لیے بولی کا عمل شروع کرے گی تو اڈانی گروپ اس میں بھرپور حصہ لے گا۔انہوں نے کہا، ’’ہم یہ طے نہیں کر رہے کہ 11 میں سے کتنے ہوائی اڈے حاصل کریں گے، ‘‘

وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت کا مؤقف ہے کہ گزشتہ چند برسوں میں کئی ایسے فیصلے کیے گئے ہیں جو ڈاکٹر مکھرجی کے نظریات سے ہم آہنگ ہیں۔ ان میں سب سے اہم اقدام 5 اگست 2019 کو آرٹیکل 370 کی منسوخی کو قرار دیا جاتا ہے، جس کے بعد جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کر دی گئی۔

تقریب میں کھیل، سماجی خدمات، انتظامی امور اور عوامی زندگی سے وابستہ متعدد ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔ مہمانانِ خصوصی میں اولمپین، سابق بین الاقوامی ہاکی کھلاڑی اور ہاکی کے جادوگر میجر دھیان چند کے صاحبزادے اشوک کمار دھیان چند، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے سابق اسپیشل ڈائریکٹر اور جی ایس ٹی کے سابق رکن ایس کے پانڈا، زی میڈیا گروپ کے چیئرمین، بی جے پی کے سینئر لیڈر اور بھارت بھارتی کے نارتھ انڈیا کے انچارج الحاج محمدعرفان احمد، انڈین پیرا اولمپک ایسوسی ایشن کے سی ای او وویک جی اور گاندھی منڈیلا فاؤنڈیشن کی مکھرجی نگرشاکھا کے رضاکار بڑی تعداد میں موجود تھے۔

کانگریس تنظیم میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کی خبرہے۔ ذرائع کے مطابق، چار جنرل سکریٹریوں کی چھٹی ہوسکتی ہے۔ اس کے علاوہ تین سے 4 ریاستوں کے ریاستی صدر بھی تبدیل کئے جاسکتے ہیں۔