Bharat Express DD Free Dish

قومی

بھارت ایکسپریس کے چیئرمین اوپیندر رائے نے اپنے خطاب میں ہندوستان اور منگولیا کے رشتے پر زور دیا۔ ساتھ ہی انہوں نے ہندوستان اورمنگولیا کے درمیان تجارت سے متعلق خوشگوار رشتوں سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔

 موڈیز نے کہا کہ جب کہ مینوفیکچرنگ اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں مانگ میں باقی دہائی کے لیے 3-12 فیصد سالانہ اضافہ ہو گا، لیکن ہندوستان کی صلاحیت اب بھی 2030 تک چین سے پیچھے رہے گی۔ اس نے کہا کہ معیشت کی مضبوط صلاحیت کے باوجود یہ خطرہ ہے کہ ہندوستان کے مینوفیکچرنگ اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی رفتار محدود اقتصادی لبرلائزیشن یا سست پالیسی کے نفاذ کی وجہ سے سست پڑ سکتی ہے۔

ہندوستان نے منگل کو 20 براڈ گیج لوکوموٹیوز بنگلہ دیش کے حوالے کردیا ہے۔ اکتوبر 2019 میں وزیر اعظم شیخ حسینہ کے یہاں ان کے دورے کے دوران کیے گئے وعدے کواس طرح سے  پورا کردیا گیا ہے۔ ان انجنوں کا استعمال مسافر اور مال بردار ٹرینوں دونوں کے لیے کیا جا سکتا ہے۔

دو خواتین افسران سمیت چھ رکنی ڈرائیوروں کی جماعت کے ساتھ آئی این ایس وی تارینی سات ماہ میں 17,000 ناٹیکل میل کا بین البراعظمی سفر مکمل کرنے کے بعد منگل کو گوا میں ہندوستانی ساحلوں پر واپس آگئی ہے۔ جس موقع سے ایک خاص استقبالیہ پروگرام کا انعقاد کیا گیا

آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانی نے بدھ کے روز سڈنی میں اپنے ہندوستانی ہم منصب نریندر مودی سے ملاقات کی اور علاقائی سلامتی اور اقتصادی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا اور ہندوستانی طلباء اور آسٹریلیا کے کاروباری سفر کو فروغ دینے کے لیے ہجرت کے معاہدے پر دستخط کیے۔

وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا دورہ امریکہ ،امریکہ اور ہندوستان کے درمیان گہری، قریبی شراکت داری کی تصدیق کرنے کا ایک موقع ہوگا۔ پی ایم مودی کا دورہ "امریکہ اور ہندوستان کے درمیان گہری اور قریبی شراکت داری اور خاندانی اور دوستی کے گرم جوش رشتوں کی تصدیق کرنے کا ایک موقع ہوگا۔

ریزرو بینک آف انڈیا نے پیر کو کہا کہ ہندوستان کی معیشت نے 2022/23 کی آخری مالی سہ ماہی میں نظر آنے والی ترقی کی رفتار کو برقرار رکھا ہے، جبکہ تازہ ترین افراط زر کا نتیجہ پیش گوئی سے بہتر رہا ہے۔

مرکزی وزیر راجیو چندر شیکھر نے کہا کہ مجوزہ ڈیجیٹل انڈیا ایکٹ میں آن لائن سیفٹی اور اعتماد پر ایک بہت بڑا حصہ ہوگا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ لوگ بغیر کسی خوف اور بے اعتمادی کے انٹرنیٹ تک رسائی حاصل کریں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ڈیجیٹل انڈیا ایکٹ بڑی ٹیک کمپنیوں اور سٹارٹ اپس کے درمیان کسی بھی قسم کے غیر متناسب تعلقات کو دور کرے گا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہندوستان اور آسٹریلیا ایک جامع اقتصادی تعاون کے معاہدے (سی ای سی اے) پر کام کر رہے ہیں اوراس اعتماد کا اظہاربھی کیا کہ دو طرفہ تجارت پانچ سالوں میں دوگنی سے زیادہ ہو جائے گی۔

مرکزی حکومت کے ذریعہ دہلی میں لائے گئے آرڈیننس کی مخالفت میں 27 مئی کو ہونے والی نیتی آیوگ کی میٹنگ کا دہلی کے وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال بھی بائیکاٹ کریں گے۔