Bharat Express DD Free Dish

قومی

شترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 2020 میں قائم ہونے والی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے بعد دونوں ممالک کے اسٹریٹجک، اقتصادی اور عوامی روابط مسلسل مستحکم ہوئے ہیں۔ بھارت اور آسٹریلیا نے کواڈ سمیت مختلف علاقائی اور کثیرالجہت پلیٹ فارمز پر اپنے تعاون کو خطے کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے نہایت اہم قرار دیا۔

میلبورن میں منعقدہ تیسرے بھارت۔آسٹریلیا سالانہ سربراہی اجلاس کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کے آسٹریلیائی ہم منصب انتھونی البانیز نے دونوں ممالک کے درمیان جامع تزویراتی شراکت داری کو نئی رفتار دینے کے لیے کئی اہم اعلانات کیے۔

اترپردیش کے اقلیتی بہبود کے وزیرمملکت دانش آزاد انصاری نے کہا کہ نئے قانون کے تحت اترپردیش میں ایک وقف بورڈ تشکیل دیا جائے گی، جس میں دوہندواراکین ہوں گے۔ اس کے علاوہ، بورڈ میں پسماندہ مسلمان، خواتین اورمسلم کمیونٹی کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے اراکین بھی شامل ہوں گے۔

وزیراعظم مودی نے کہا کہ بھارت اور آسٹریلیا کے تعلقات میں کرکٹ ایک سفارتی زبان کی حیثیت اختیار کرچکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے برسوں میں دونوں ممالک اولمپک اور دولتِ مشترکہ کھیلوں جیسے بڑے عالمی مقابلوں کی میزبانی کریں گے، جس سے نہ صرف کھیلوں کے میدان میں تعاون بڑھے گا بلکہ اسپورٹس انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

دونوں ممالک ہند-بحرالکاہل خطے میں قابلِ اعتماد شراکت دار کے طور پر ابھر رہے ہیں اور آزاد، محفوظ اور خوشحال ہند-بحرالکاہل کے قیام کے لیے مشترکہ طور پر کام کر رہے ہیں۔ کواڈ جیسے کثیر جہتی پلیٹ فارمز پر بھی دونوں ممالک کا اشتراک علاقائی استحکام اور عالمی امن کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کے بعد البانیز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک سیلفی شیئر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک مل کر اپنی معیشتوں کو مضبوط بنا رہے ہیں اور آسٹریلوی و بھارتی کاروباری اداروں کی بھرپور حمایت کر رہے ہیں۔

وزیراعظم مودی نے کہا کہ بھارتی حکومت نے اے آئی مشن، کوانٹم مشن اور سیمی کنڈکٹر پروگرام کے لیے 10 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ ان کے مطابق دونوں ممالک ڈیٹا سینٹرز، مصنوعی ذہانت، کوانٹم ٹیکنالوجی، سیمی کنڈکٹرز اور ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر کے شعبوں میں عالمی سطح کے حل تیار کر سکتے ہیں۔

سرکاری تقریب سے قبل وزیراعظم نریندر مودی نے بھارت-آسٹریلیا سی ای او فورم میں شرکت کی، جہاں ان کے آسٹریلوی ہم منصب انتھونی البانیز نے ان کا استقبال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے مشترکہ تصویر بھی بنوائی۔ وزیراعظم مودی نے فورم میں دونوں ممالک کے ممتاز صنعت کاروں اور کاروباری رہنماؤں سے خطاب کیا۔

وزیراعظم مودی نے اپنے 2014 کے آسٹریلیا دورے کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت تقریباً 28 برس بعد کسی ہندوستانی وزیراعظم نے آسٹریلیا کا دورہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا، ’’اس وقت میں نے وعدہ کیا تھا کہ آئندہ ہندوستان کے وزیراعظم کے دورے کے لیے لوگوں کو 28 برس انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔‘‘

اعلیٰ سطحی کانفرنس میں سرحدی سلامتی، غیر قانونی ہجرت، آبادی کے بدلتے رجحانات، پاکستانی ڈرونز، منشیات کی اسمگلنگ اور باڑ بندی کے کام کا جائزہ لیا جائے گا۔