Bharat Express DD Free Dish

قومی

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ جب بھی ان کی اپنے دوست وزیر اعظم انتھونی البانیز سے ملاقات ہوتی ہے، کرکٹ دونوں لیڈروں کے درمیان فطری تعلق کا ذریعہ بن جاتی ہے۔ انہوں نے احمد آباد میں مشترکہ اسٹیڈیم کے دورے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آج ایم سی جی میں بھی وہی کھیلوں کی روح محسوس ہو رہی ہے۔

دہلی حکومت نے پورے جولائی کو پوکسو (POCSO) بیداری ماہ قرار دیتے ہوئے تمام اسکولوں میں 'گڈ ٹچ، بیڈ ٹچ' سے متعلق بیداری سیشن لازمی کر دیے ہیں۔ وزیرِ اعلیٰ ریکھا گپتا نے کہا کہ یہ مہم بچوں کو جنسی استحصال اور بدسلوکی سے محفوظ رکھنے کے لیے ایک جامع اور اہم اقدام ہے۔

طالب علم شیو منڈلک نے بھی پروگرام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ RSI-India ملک بھر کے ہونہار ہائی اسکول طلبہ کو مکمل طور پر فنڈڈ اور عالمی معیار کی تحقیقی تربیت فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے اس موقع کے لیے اڈانی گروپ اور CEE-USA کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگرام باصلاحیت طلبہ کے لیے معاشی رکاوٹوں کے بغیر اعلیٰ تعلیم اور تحقیق کے دروازے کھولتے ہیں۔

بھارتی وزارت خارجہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ملاقات کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے آسٹریلیا کےاپوزیشن لیڈر اینگس ٹیلر سے ملاقات کی، جس میں بھارت-آسٹریلیا جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی مسلسل مضبوط ہوتی ہوئی نوعیت پر مثبت اور تعمیری گفتگو ہوئی

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی سالگرہ کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے انہیں دلی مبارکباد پیش کی۔ وزیر اعظم نے ملک کو دفاعی شعبے میں خود کفیل بنانے اور مسلح افواج کی جدیدکاری میں راج ناتھ سنگھ کے اہم کردار اور خدمات کو سراہا۔

آئی ایم ڈی نے دہلی-این سی آر، اتر پردیش، بہار، راجستھان، مدھیہ پردیش سمیت کئی ریاستوں میں موسلا دھار سے انتہائی موسلا دھار بارش، تیز ہواؤں اور آسمانی بجلی گرنے کی وارننگ جاری کی ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران کئی علاقوں میں آبی جمعاؤ، سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور ٹریفک کی آمد و رفت متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

اترپردیش میں ایک بار پھر سے تبادلہ ایکسپریس چلی ہے۔ یوگی حکومت نے دیر رات 20 آئی اے ایس افسران کا تبادلہ کر دیا۔ ان میں سکریٹری اور اسپیشل سکریٹری کی سطح کے افسران شامل ہیں۔

جمعرات کو دہلی-این سی آر میں درمیانی سے شدید بارش کے امکان کے پیش نظر اورنج الرٹ جاری کیا گیا تھا۔ جمعہ کو ہلکی بارش کی پیش گوئی کے باعث دہلی-این سی آر کے لیے یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے، جبکہ ہفتے کو بھی ہلکی بارش کا امکان ہے، تاہم اس روز کے لیے کسی قسم کا الرٹ جاری نہیں کیا گیا۔

رام مندر کے بعد دیگر مندروں میں بھی مبینہ بے ضابطگیوں کے سوال پر عمران مسعود نے الزام لگایا کہ پورے سسٹم میں بدعنوانی پھیلی ہوئی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس کے پیچھے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کا کردار ہے اور مذہبی اداروں پر کنٹرول قائم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

وزیراعظم نے 2014 میں اپنے پہلے دورۂ آسٹریلیا کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ 28 برس بعد کسی بھارتی وزیراعظم کا پہلا دورہ تھا۔ اس وقت انہوں نے بھارتی برادری سے کہا تھا کہ اگلے دورے کے لیے انہیں مزید 28 برس انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا ’’گزشتہ 12 برسوں میں یہ میرا آسٹریلیا کا تیسرا دورہ ہے۔ ایک طرح سے یہ ہیٹ ٹرک ہے۔