Narmada Water Dispute Settlement: پی ایم مودی اور امت شاہ کی ثالثی سے نرمدا تنازع ختم، مدھیہ پردیش کا بوجھ گھٹا، گجرات کو ادا کرے گا 217 کروڑ روپے
1979 میں نرمدا آبی تنازع ٹریبونل کے اصل فیصلے کے مطابق گجرات کو مدھیہ پردیش اور مہاراشٹر جیسی بالائی ریاستوں میں زمین کے حصول، باز آبادکاری اور متاثرین کی آبادکاری پر آنے والے اخراجات کا بڑا حصہ برداشت کرنا تھا۔
PM Modi’s Grand Welcome in Melbourne: پی ایم مودی کے میلبورن پہنچتے ہی حب الوطنی کے رنگ میں رنگا شہر، ’ماں تجھے سلام‘ اور ’وندے ماترم‘ کی دھنوں پر شاندار استقبال
وزیر اعظم مودی آسٹریلیا کے تین روزہ دورے پر ہیں۔ وہ آسٹریلیائی وزیر اعظم انتھونی البانیز کی دعوت پر میلبورن پہنچے ہیں۔ توقع کی جا رہی ہے کہ اس دورے سے بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان جامع تزویراتی شراکت داری کو نئی رفتار ملے گی۔
Indian Diaspora In Australia: آسٹریلیا پہنچنے پر وزیراعظم نریندر مودی کا بھارتی برادری نے کیا پرتپاک استقبال، میلبورن میں ثقافتی پروگرام، بھارت-آسٹریلیا تعلقات کو ملے گی تقویت
وزیراعظم مودی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کہا کہ یہ دورہ بھارت-آسٹریلیا جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو نئی توانائی فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان دفاع، سلامتی، تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، نقل و حرکت، ابھرتی ہوئی اور اہم ٹیکنالوجیز، کھیل اور کھیلوں کی سائنس سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلۂ خیال ہوگا۔
Ram Temple Offerings Controversy: رام مندر چندہ معاملے پر اکھلیش یادو کا حکومت پر حملہ، بی جے پی پر ’دھرم اور دھن‘ کی سیاست کا لگایا الزام
اکھلیش یادو نے رام مندر کے چندے سے متعلق تنازع کا ذکر کرتے ہوئے بی جے پی پر سخت حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعے کے بعد ان لوگوں کی غلط فہمی بھی دور ہو گئی ہے، جو یہ سمجھتے تھے کہ بی جے پی اس طرح کے کام نہیں کر سکتی۔
PM Modi Arrives in Melbourne: آسٹریلیا کے دورے پر میلبورن پہنچے وزیر اعظم نریندر مودی، دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر رہے گا زور
نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی آسٹریلیا کے شہر میلبورن پہنچ گئے ہیں۔ اپنے دورے کے آغاز پر انہوں نے کہا کہ یہ سفر بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان جامع تزویراتی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ میلبورن پہنچنے پر کیا کہا؟ وزیر اعظم مودی نے سماجی رابطے کے …
Joint Mock Exercise of NDRF-Adani Group: گنگا ایکسپریس وے پر این ڈی آر ایف، فائر بریگیڈ اور اڈانی گروپ کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مشترکہ مشق
اس مشترکہ موک ڈرل کا بنیادی مقصد مختلف آفات سے نمٹنے والی ایجنسیوں کے درمیان بہتر تال میل، فوری ردِعمل، دستیاب وسائل کے مؤثر استعمال اور ہنگامی حالات میں امدادی و ریسکیو کارروائیوں کی صلاحیت کا جائزہ لینا تھا۔ مشق کے اختتام پر متعلقہ حکام نے پورے آپریشن کا تفصیلی جائزہ لیا اور مستقبل میں آفات سے نمٹنے کے نظام کو مزید مضبوط اور مؤثر بنانے کے لیے متعدد تجاویز بھی پیش کیں۔
E-20 Petrol Row: ای-20 پٹرول پر اروند کیجریوال نے 29 آٹو کمپنیوں سے طلب کیا جواب، پرانی گاڑیوں کی حفاظت اور معاوضے پر اٹھائے سوال
کیجریوال نے کمپنیوں سے کہا ہے کہ وہ ایک ہفتے کے اندر یہ واضح کریں کہ سال 2023 سے پہلے تیار ہونے والی پیٹرول گاڑیوں میں ای-20 پٹرول کا استعمال مکمل طور پر محفوظ ہے یا نہیں۔ انہوں نے یہ بھی پوچھا کہ اگر اس ایندھن کے استعمال سے گاڑی کی مائلیج کم ہو جاتی ہے یا کسی پرزے کو نقصان پہنچتا ہے تو کیا کمپنیاں کسٹمرس کو معاوضہ دینے کے لیے تیار ہیں۔
Amit Shah Assures Centre’s Support: شدید بارش کے پیش نظر امت شاہ نے مہاراشٹر، گجرات اور جموں و کشمیر کے وزرائے اعلیٰ سے کی بات، ہرممکن مرکزی تعاون کا دلایا یقین
مہاراشٹر اور گجرات کے مختلف علاقوں میں مسلسل موسلا دھار بارش کے باعث معمولات زندگی متاثر ہوئے ہیں۔ سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور ٹریفک کی بندش کے درمیان مرکزی حکومت نے صورتحال کا لیا جائزہ لیا اور وزیرداخلہ نے وزرائے اعلیٰ سے فون پر گفتگو کرکے ہر ممکن مدد کا یقین دلایا ہے۔
India-Indonesia Strategic Partnership: بھارت اور انڈونیشیا کا دفاع، تجارت اور بحری تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم، وزیر اعظم مودی اور صدر پرابوو سوبیانتو کے درمیان جانئے کن کن معاہدوں پر ہوا اتفاق؟
مغربی ایشیا کی صورتِ حال پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں نے مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے کشیدگی کم کرنے کی حمایت کی اور بین الاقوامی قانون کے مطابق آبنائے ہرمز میں جہاز رانی اور آمدورفت کی آزادی برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔
Delhi-NCR Weather: دہلی۔این سی آر میں مسلسل بارش سے صدر بازار زیرآب، گھٹنوں تک آیا پانی، آبی جماؤ سے نمٹنے میں انتظامیہ ناکام
پانی بھرنے سے ناراض دکانداروں نے دہلی حکومت اور میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے نعرے بازی کی اور انتظامیہ سے جواب طلب کیا۔ دکانداروں کا کہنا تھا کہ ہر سال مانسون کے دوران یہی صورتحال پیدا ہوتی ہے، لیکن اس کے باوجود مستقل حل کی جانب کوئی مؤثر قدم نہیں اٹھایا جاتا۔





