Bharat Express DD Free Dish

قومی

دہلی-این سی آر میں بھی بارش کے بعد موسم کا انداز بدل گیا ہے۔ دارالحکومت میں وقفے وقفے سے بارش کی وجہ سے درجہ حرارت میں کمی آئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو بھی بارش کے امکانات ہیں۔

جانچ ایجنسی نے 16 بینکوں کے کنسورٹیم سے 3847 کروڑ روپئے کی دھوکہ دہی کرنے کے معاملے میں یہ معاملہ درج کیا ہے۔

قرارداد میں الزام لگایا گیا ہے کہ اس حکومت کے آنے کے بعد سے پارلیمانی بحث اور جانچ تقریباً غائب ہو گئی ہے۔ بہت سے اہم اور دوررس قوانین کو بغیر مناسب جانچ پڑتال اور بحث کے جلدی سے بنا دیا گیا ہے۔

فڈنویس نے ان خبروں کو بھی افواہ قرار دیا کہ تمام سرکاری نوکریاں کنٹریکٹ پر مبنی ہو جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ خالی آسامیوں کا صرف ایک حصہ کنٹریکٹ کی بنیاد پر پُر کیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ نتیش کمار ہفتہ کے روز اپنے آبائی حلقہ بختیار پور پہنچے تھے۔ نتیش کمار اپنے گھر کے قریب بنی بہار کے پہلے عالیشان اسکول کی عمارت کا افتتاح کرنے آئے تھے۔ اسکول کی یہ عمارت ان کی اہلیہ منجو سنہا کے نام پر بنائی گئی ہے۔

عام آدمی پارٹی کے لیڈر نے انڈیا یا بھارت کے نام پر تنازعہ پر بھی بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے کہاکہ "کچھ دن پہلے 28 اپوزیشن جماعتوں نے ایک اتحاد بنایا اور اس کا نام انڈیا رکھا۔ اس سے بی جے پی والے اتنے بے چین ہوئے کہ انہوں نے کہا کہ وہ ملک کا نام بدل دیں گے۔

کھڑگے نے کہا کہ اتحاد کی تین میٹنگوں کی کامیابی کا اندازہ پی ایم مودی اور بی جے پی لیڈروں کے حملوں سے لگایا جا سکتا ہے، جیسے جیسے ہمارا کارواں آگے بڑھے گا، ان کے حملے تیز ہوتے جائیں گے۔

کانگریس صدر نے الزام لگایا کہ 'بھارت' اتحاد کی میٹنگوں کی کامیابی کے بعد حکومت نے اپوزیشن جماعتوں سے بدلہ لینے کے لیے تحقیقاتی ایجنسیوں کو تعینات کیا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ منی پور اور نوح کے واقعات نے ملک کی شبیہ کو داغدار کیا ہے

بی جے پی سے وابستہ سیاسی لیڈران کے ذریعہ جامعہ کیمپس میں کمل نشان والے بینر کے استعمال کے بعد تنازعہ پیدا ہوگیا ہے۔ محبان جامعہ نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ کی 100 سالہ تاریخ میں ایسا کبھی نہیں ہوا، ایسا ہونا باعث تشویش ہے۔

بھونیشور میں حکومت اوڈیشہ کے زیر اہتمام 11ویں ڈیجیٹل کانکلیو میں ڈیجیٹل تبدیلی پر ایک خصوصی پریزنٹیشن دکھائی گئی، جس میں آئی ٹی صنعت، اعلیٰ نوکرشاہوں، خاص طور پر ملک کی مختلف ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے آئی ٹی سکریٹریوں نے شرکت کی