Lok Sabha Election 3rd Phase Polling: تیسرے مرحلے کی ووٹنگ ختم، 61 فیصد سے زیادہ لوگوں نے دیا ووٹ،امت شاہ،سندھیا اور ڈمپل یادو کی قسمت ای وی ایم میں قید
رپورٹ کے مطابق تیسرے مرحلے کے تحت تمام 93 سیٹوں پر قریب 61 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔ حالانکہ اس کے بعد بھی ووٹ ڈالے گئے ہیں ،جس کی وجہ سے فائنل پولنگ فیصد آنا ابھی باقی ہے۔ البتہ گزشتہ دو مرحلوں کے مقابلے میں اس بار ووٹنگ کی شرح میں کچھ اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے ۔
Delhi High Court News: ورچوئل دنیا میں نابالغوں کو ‘گڈ ٹچ’ اور ‘بیڈ ٹچ’ کے بارے میں آگاہ کرنا کافی نہیں، ‘ورچوئل ٹچ’ کے خطرات کے متعلق بیدار کرنا بھی ضروری: ہائی کورٹ
عدالت نے کہا کہ روایتی طور پر نابالغوں کو نقصان سے بچانے کے لیے جسمانی طور پر 'گڈ ٹچ' اور 'بیڈ ٹچ' کے بارے میں تعلیم دینے پر توجہ دی جاتی ہے۔ لیکن آج کی ورچوئل دنیا میں 'ورچوئل ٹچ' کے تصور کو شامل کرکے اس سیکھنے کو بڑھانا ضروری ہے۔
مسلمانوں کا ووٹ مانگتی ہیں پارٹیاں، لیکن امیدوار نہیں بناتیں۔ اسدالدین اویسی کا بڑا حملہ
پیرکے روز مہاراشٹر کے اورنگ آباد کے اکھماس میدان میں ریلی کو خطاب کرتے ہوئے اسدالدین اویسی نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ان کے اورنگ آباد کے رکن پارلیمنٹ امتیازجلیل کی ہار کو یقینی بنانے کے لئے مختلف پارٹیاں ایک ساتھ آئی ہیں۔
Supreme Court On Bengal Teachers Recruitment Case: بنگال کے 25 ہزار اساتذہ کو سپریم کورٹ سے ملی بڑی راحت، ہائی کورٹ کے فیصلے پر لگادی عبوری روک
سی جے آئی نے ریاستی حکومت کی نمائندگی کرنے والے وکلاء سے پوچھا 'عوامی ملازمتیں بہت کم ہیں۔ اگر عوام کا اعتماد ختم ہو جائے تو کچھ بھی نہیں بچے گا۔ یہ نظامی دھوکہ دہی ہے۔ آج عوامی ملازمتیں انتہائی کم ہیں اور انہیں سماجی نقل و حرکت کے ذریعہ دیکھا جاتا ہے۔
ہریانہ میں بی جے پی حکومت پر بڑا خطرہ، 3 آزاد اراکین اسمبلی نے چھوڑ دیا ساتھ، بگڑ گیا اکثریت کا کھیل
ہریانہ میں بڑا سیاسی الٹ پھیردیکھنے کوملا ہے۔ ہریانہ میں تین آزاد اراکین اسمبلی نے کانگریس کوحمایت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان اراکین اسمبلی نے کہا کہ وہ بی جے پی کے کاموں سے ناراض چل رہے تھے۔ تینوں اراکین اسمبلی نے کانگریس کو باہر سے حمایت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
Promoted hatred for political gain, Sonia Gandhi: سیاسی فائدے کیلئے مودی اور بی جے پی نے ملک کے کونے کونے میں نفرت پھیلا دی ہے:سونیا گاندھی
لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔ اس دوران کانگریس کی چیئرپرسن سونیا گاندھی نے پی ایم مودی اور بی جے پی پر شدید حملہ کیاہے۔ سونیا گاندھی نے الزام لگایا کہ سماج کے لوگوں کو ملک کے کونے کونے میں امتیازی سلوک کا سامنا ہے۔
Lok Sabha Elections 2024: ‘نہرو-گاندھی نے کبھی سوچا نہیں ہوگا، انہیں بھی کہا جائے گا ملک کا غدار’ پرینکا گاندھی کا بی جے پی پر بڑا الزام
کانگریس جنرل سکریٹری نے رائے بریلی میں ایک انتخابی جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے بی جے پی پر بڑا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہی مٹی ہے، جس میں میری فیملی کا خون ملا ہوا ہے۔
Patanjali Misleading Ads Case: پتنجلی اور دیگر کمپنیوں کے گمراہ کن اشتہارات پر سپریم کورٹ سخت، نشر کرنے سے پہلے سیلف ڈیکلریشن جاری کرنے کا دیا حکم
مرکزی حکومت کی آیوش وزارت نے ایک حلف نامہ داخل کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2018 سے اب تک 36040 شکایتیں درج کی گئی ہیں۔ اب تک 354 گمراہ کن اشتہارات کے خلاف کارروائی کی جا چکی ہے۔
Lok Sabha Election 2024: سنبھل میں ووٹنگ کے دوران ہنگامہ، سماجوادی پارٹی کے امیدوار ضیاء الرحمٰن برق اور پولیس کے درمیان ہوئی بحث
لوک سبھا الیکشن کے تیسرے مرحلے میں سنبھل سیٹ پر ہو رہی ووٹنگ کے درمیان سماجوادی پارٹی کے لیڈران کی پولیس سے بحث ہوئی ہے۔ ضیاء الرحمٰن برق کا الزام ہے کہ پولیس نے بی ایل او کے بستے چھینے تاکہ ووٹ فیصد نہ بڑھ سکے۔
Lok Sabha Elections 2024: اجمل قصاب کو الیکشن نے کردیا زندہ، پی ایم مودی نے اجمل قصاب اور ووٹ جہاد کاذکر کرکے مانگا ووٹ
پی ایم مودی نے اپنے اس انتخابی ریلی میں کئی بار پاکستان کا نام لیا ۔ اس دوران انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں دہشت گرد ہندوستان کے خلاف جہاد کا اعلان کررہا ہے تووہیں کانگریس یہاں مودی کے خلاف ووٹ جہاد کا اعلان کررہی ہے۔





