Ranchi Student Protest: رانچی میں طلبہ تحریک کے دوران ہنگامہ، آل انڈیا اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کی صدر نیہا بورا پر پھینکی گئی سیاہی
واقعے کے فوراً بعد نیہا بورا نے سوشل میڈیا پر سیاہی سے داغ دار اپنی تصویر شیئر کی اور کہا کہ وہ اس سیاہی کو فخر کے ساتھ قبول کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس سے پہلے بھی پولیس کی لاٹھی چارج اور دہلی کے جنتر منتر پر ہونے والے احتجاج کا سامنا کر چکی ہیں۔ ان کے مطابق ایسی حرکتوں سے نہ تو ان کے حوصلے پست کیے جا سکتے ہیں اور نہ ہی طلبہ کے حقوق کی جدوجہد کو کمزور کیا جا سکتا ہے۔
Sukhbir Singh Badal meet PM Modi: وزیراعظم مودی سے سکھبیر سنگھ بادل کی ملاقات، سیاسی گلیاروں میں اکالی دل کے دوبارہ اتحاد کے قیاس آرائیاں تیز
شرومنی اکالی دل کو بی جے پی کے قدیم ترین اتحادیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ دونوں جماعتوں کے درمیان تقریباً ڈھائی دہائیوں تک سیاسی اتحاد قائم رہا، لیکن 2020 میں تین زرعی قوانین کے معاملے پر دونوں کی راہیں الگ ہوگئیں۔ اس وقت مرکزی وزیر ہرسمرت کور بادل نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ اس کے بعد دونوں جماعتوں نے پنجاب کی سیاست میں الگ الگ انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا۔
Sangeetha Withdraws Divorce Petition: وزیراعلیٰ سی جوزف وجے کے خلاف سنگیتا نے طلاق کی عرضی واپس لی، چنگل پٹو عدالت نے مقدمہ کیا بند
سنگیتا نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے عدالت میں پیش ہو کر عرضی واپس لینے کی اطلاع دی۔ جج نے تقریباً 15 منٹ تک پوچھ گچھ کے بعد درخواست منظور کرلی ہے۔ اس کے ساتھ ہی فیملی کورٹ میں جاری قانونی لڑائی ختم ہوگئی ہے۔
National Handloom Day: قومی یوم ہینڈلوم پر رکن پارلیمنٹ وجے چنتکایلا نے وزیر اعظم مودی کو پیش کیا منگل گیری شال
۔قومی یومِ ہینڈلوم کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی ملک بھر کے بُنکروں اور کاریگروں کے کردار کو یاد کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ ہینڈلوم شعبہ دیہی معیشت کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ خواتین کی قیادت میں ترقی اور خود کفیل ہندوستان کے مقصد کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
Prime Minister Narendra Modi: پی ایم مودی کی این ڈی اے کے نئے ارکان سےبریک فاسٹ پر ملاقات، کہا- پارلیمنٹ میں آپ کا کردار اہم ہے
وزیر اعظم کی جانب سے ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ یہ ملاقات مسلسل رابطہ برقرار رکھنے کی کوشش کا حصہ سمجھی جا رہی ہے۔ اس کا مقصد این ڈی اے کی اتحادی جماعتوں کے درمیان بہتر تال میل قائم کرنا اور پارلیمنٹ کے کام کاج میں تمام ارکان کی فعال شراکت داری کو یقینی بنانا ہے۔
سابق رکن پارلیمنٹ رضوان ظہیر، بیٹی زیبا رضوان اور داماد رمیز نعمت فیروز پپو قتل سانحہ میں بری، عدالت نے 2 کو قصوروار ٹھہرایا
یوپی کے بلرام پور کے سابق رکن پارلیمنٹ اور سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر رضوان ظہیر، ان کی بیٹی زیبا رضوان اور داماد رمیز نعمت کو بلرام پور کی ایم پی-ایم ایل اے کورٹ نے آج بڑا فیصلہ سناتے ہوئے انہیں بڑی راحت دی ہے۔ فیروز پپو قتل سانحہ میں عدالت نے تینوں کوبری کرتے ہوئے 2 کوقصوروار قرار دیا۔
Patna Road Accident: پٹنہ میں نوجوان کی موت کے بعد ہنگامہ، 10 گاڑیوں کو لگائی آگ، ٹریفک پولیس چوکی نذرِ آتش، ہائی وے جام
مشتعل ہجوم نے پولیس کی گاڑیوں، بسوں اور موٹر سائیکلوں سمیت تقریباً 10 گاڑیوں کو آگ لگا دی۔ سڑک کے کنارے کھڑی 3 سے 4 موٹر سائیکلوں کو بھی نذرِ آتش کیے جانے کی اطلاع ہے۔ اس کے علاوہ مظاہرین نے ٹریفک پولیس کی ایک چوکی کو بھی آگ لگا دی، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔واقعے کے بعد پولیس اور انتظامیہ نے فوری طور پر علاقے میں سکیورٹی بڑھا دی۔
Why MS Dhoni Silent: جھارکھنڈ احتجاج پر دھونی کیوں ہیں خاموش؟ لیفٹیننٹ کرنل کا بوجھ یا پھر امیج بچانے کے لیے بنائی دوری؟
رانچی میں جاری جے پی ایس سی- جے ایس ایس سی طلبہ تحریک پر مہندر سنگھ دھونی کی خاموشی موضوعِ بحث بنی ہوئی ہے۔ جانیے، اس کے پیچھے کیا وجہ ہے۔
These 5 mistakes can aggravate migraine pain: مائیگرین کے درد کو بڑھا سکتی ہیں یہ 5 غلطیاں، روزمرہ کی عادتوں میں معمولی تبدیلی سے مل سکتی ہے راحت
کئی افراد سر درد کے دوران چائے یا کافی کا سہارا لیتے ہیں، لیکن کیفین کا ضرورت سے زیادہ استعمال بعض لوگوں میں مائیگرین کو بڑھا سکتا ہے۔ اسی طرح شراب بھی کئی افراد کے لیے مائیگرین کا محرک بن سکتی ہے۔ ان چیزوں کا زیادہ استعمال پانی کی کمی، نیند میں خلل اور اعصابی نظام پر اثر ڈال سکتا ہے۔
Union Home Minister Amit Shah: راجستھان کے وزیر اعلیٰ بھجن لال شرما کی امت شاہ سے ملاقات، سرحدی سلامتی اورریاست کی ترقی پر ہوئی اہم بات چیت
ملاقات میں راجستھان کے تعاون کے شعبے کو مزید مضبوط بنانے، سرحد سے متصل اضلاع میں ترقی کی رفتار تیز کرنے اور سرحدی علاقوں میں سلامتی کے انتظامات کو مزید بہتر بنانے پر خاص طور پر گفتگو ہوئی۔ راجستھان کی طویل بین الاقوامی سرحد کے پیش نظر سرحدی علاقوں میں بنیادی ڈھانچے اور سلامتی کو مضبوط بنانا ریاستی حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔





