Bharat Express DD Free Dish

قومی

سی بی آئی کی پوچھ گچھ کے دوران، تقریباً سبھی ملزمین نے سنجیو کمار عرف سجیو مکھیا اور سکندر یادوینڈو کو نیٹ امتحان کے سوالیہ پرچے لیک کرنے کے ماسٹر مائنڈ کے طور پر نامزد کیا۔

بی جے پی کی سینئر لیڈر اوما بھارتی نے گوالیار سے بھوپال جاتے ہوئے شیو پوری میں بی جے پی کے مقامی لیڈروں سے ملاقات کی۔ اس دوران ایک رپورٹر کے سوال کا جواب دیتے ہوئے بھارتی نے کہا کہ اتر پردیش میں لوک سبھا انتخابی نتائج کے لیے مودی اور یوگی کو مورد الزام ٹھہرانا درست نہیں ہے۔

رویندر جڈیجہ نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرکے اپنی ریٹائرمنٹ کی معلومات دی تھی۔ اس پوسٹ میں انہوں نے لکھا، "تمام شکریہ کے ساتھ، میں ٹی20 انٹرنیشنل کیریئر کو الوداع کہہ رہا ہوں۔

جنرل اوپیندر دویدی اپنے اسکول کے زمانے سے ہی ایک بہترین کھلاڑی تھے۔ این ڈی اے اور آئی ایم اے دونوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جہاں انہیں فزیکل ٹریننگ میں بلیو سے نوازا گیا۔

پروفیسر سلیم نے کہا کہ ’’ ان نئے قوانین میں کئی مسائل ہیں۔ انہیں انتہائی متنازع طریقے سے منظور کروایا گیا تھا۔ یہ منظوری ایسے وقت میں ہوئی تھی جب  دسمبر 2023 میں اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ کی بڑی تعداد کو معطل کردیا گیا تھا ۔ اسی دوران برائے نام بحث کے بعد انہیں منظور کرلیا گیا۔

ٹی ایم سی کے اعلیٰ ذرائع پر یقین کیا جائے تو ممتا بنرجی نے ایودھیا سے نو منتخب ایم پی اودھیش پرساد کو ڈپٹی اسپیکر بنانے کی تجویز پیش کی ہے۔

پی ایم مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کانگریس لیڈر نے کہا کہ جب آپ انتخابی مہم چلا رہے تھے تو آپ شمال کو جنوب سے لڑا رہے تھے۔ لوگوں میں نفرت پھیلانے کی کوشش کر رہے تھے جو کسی بھی لحاظ سے مناسب نہیں ہے۔

اکھلیش یادو نے یہ بھی کہا کہ وہ ریزرویشن کے بنیادی اصولوں کے خلاف کام کر رہے ہیں۔ بی جے پی پی ڈی اے (پسماندہ، دلت، قبائل) کے ریزرویشن کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کر رہی ہے۔ وہ مسلسل یہ کام کر رہے ہیں۔

جئے رام رمیش  نے کہا کہ یہ اچھی بات ہے کہ جے ڈی (یو) نے کل پٹنہ میں یہی مطالبہ اٹھایا ہے۔ لیکن اس کی اتحادی بی جے پی اس معاملے پر ریاست اور مرکز دونوں جگہوں پر پوری طرح خاموش ہیں۔ سابق مرکزی وزیر نے کہا کہ ریزرویشن قوانین کو 50 فیصد کی حد سے باہر نویں شیڈول میں لانا بھی کوئی حل نہیں ہے۔

پوار نے کہا کہ اپوزیشن مہاراشٹر کی عوام کے سامنے متحد رہے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ریاست میں تبدیلی کی ضرورت ہے اور موجودہ حکومت کو  برخاست کرنا اپوزیشن اتحاد کی اخلاقی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ جس طرح مہابھارت میں ارجن کا نشانہ مچھلی کی آنکھ تھی اسی طرح ہماری نظریں مہاراشٹر کے انتخابات پر لگی ہوئی ہیں۔