Bharat Express DD Free Dish

قومی

کارگل جنگ میں 527 بہادروں نے مادر وطن کی خودمختاری کے دفاع کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔ سولجرتھون ان بہادر افراد کو سب سے بڑا خراج تحسین پیش کرتی ہے۔اس دوران شرکاء کو زندگی میں ایک بار فوجیوں اور کارگل جنگ کے سابق فوجیوں کے ساتھ  دوڑ لگانے کا موقع ملے گا۔

امت مالویہ نے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی پر سوالات اٹھائے تھے اور کہا تھا کہ مغربی بنگال میں بڑھتا ہوا سیاسی تشدد تشویشناک ہے۔ انہوں نے الزام لگایا تھا کہ کوچ بہار ضلع میں بی جے پی پارٹی کی ایک خاتون کارکن کو چھین کر مارا پیٹا گیا۔

سنجے سنگھ نے ایودھیا میں بی جے پی کی شکست پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ بھگوان شری رام نے آپ (بی جے پی) کے ساتھ انصاف کیا ہے۔ بھگوان نے آپ کو شکست دی جہاں ایودھیا میں بھگوان رام کے مندر کے نام پر چندہ چرایا گیا۔

تقریباً 50 سال قبل جب ایمرجنسی نافذ کی گئی تھی، نوجوان وینکیا جی نے خود کو ایمرجنسی مخالف تحریک میں جھونک دیا تھا۔ انہیں جیل بھی جانا پڑا

قومی اردوکونسل کے زیراہتمام ’اردوزبان کا فروغ اورامکانات‘ کے عنوان سے بہارمیں دانشوروں اورافسران کے ساتھ میٹنگ میں ڈائریکٹر ڈاکٹر شمس اقبال نے کہا کہ قومی اردو کونسل ہندوستان کا سب سے بڑا اردو کا ادارہ ہے اورہندوستان کے طول وعرض میں اردو زبان کی ترویج و اشاعت کے لیے پابند عہد بھی ہے۔

بگڑتے ہوئے حالات کو دیکھتے ہوئے دہلی پولیس نے پہلے ہی اس پر روک لگا دی تھی۔ تاہم، وی ایچ پی اور بجرنگ دل کے ارکان کو بیریکیڈنگ پر چڑھتے ہوئے اور نعرے لگاتے ہوئے دیکھا گیا۔ ان کے ہاتھوں میں اویسی کی قابل اعتراض تصویریں بھی تھیں۔

منوج کمار سنگھ 1988 بیچ کے آئی اے ایس افسر ہیں۔ جو اب اتر پردیش کے نئے چیف سکریٹری کا عہدہ سنبھالیں گے۔ منوج کمار سنگھ کا تعلق ریاست بہار سے ہے۔

 عام آدمی پارٹی کے سینئرلیڈر، قومی ترجمان اورراجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے کہا کہ ہیمنت سورین کی ضمانت مل گئی ہے، ان کو صرف اس لئے گرفتارکیا گیا تھا کہ تاکہ وہ الیکشن میں حصہ نہ لے سکیں اورمودی جی کا راستہ صاف ہوسکے اوروہ الیکشن جیت سکیں۔

سماجوادی پارٹی کے ٹکٹ پر سنبھل سے نومنتخب رکن پارلیمنٹ ضیاء الرحمان برق نے بھارت ایکسپریس اردو سے ایکسکلوزیو بات چیت میں کہا کہ بی جے پی کا کام توملک میں نفرت پھیلانا اور لوگوں کو تقسیم کرنا ہے، لیکن ان کے عزائم جلد ہی ناکام ہوجائیں گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے من کی بات ریڈیو پروگرام میں ہم وطنوں سے خطاب کرتے ہوئے لوک سبھا انتخابات کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے کہا کہ آج میں اہل وطن کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے ہمارے آئین اور ملک کے جمہوری نظام پر اپنے غیر متزلزل اعتماد کا اظہار کیا۔