Bharat Express DD Free Dish

قومی

اڈانی فاؤنڈیشن کا ماننا ہے کہ ہنرمندی کی ترقی نوجوانوں کو روزگار کے قابل بنانے کے ساتھ ساتھ ان کے اعتماد اور خود انحصاری کو بھی مضبوط کرتی ہے۔ مقامی نوجوانوں کو مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ہنرمندی کی تربیت اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کی سمت میں اڈانی فاؤنڈیشن مسلسل کام کر رہا ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ و تعاون امت شاہ نے ہفتے کے روز کہا کہ بھارتی ریزرو بینک (آر بی آئی) نے حالیہ برسوں میں شہری کوآپریٹو بینکوں کے تئیں تعاون پر مبنی رویہ اپنایا ہے۔

میٹنگ میں شامل نہ ہونے والے اراکین پارلیمنٹ کا الزام ہے کہ وجے حکومت کاویری جل تنازعہ جیسے اہم موضوع سے لوگوں کی توجہ بھٹکانے کے لئے یہ سب کر رہی ہے۔ میٹنگ میں ڈی ایم کے کے 30، اے آئی اے ڈی ایم کے کے 4، پی ایم کے، ایم این ایم اورڈی ایم ڈی کے کے ایک ایک رکن نے شرکت نہیں کی۔

لکھیم پور کھیری میں ’ہر گھر ترنگا‘ مہم کے تحت 63 سیلف ہیلپ گروپس کی 204 خواتین قومی پرچم تیار کر رہی ہیں۔ ضلع میں ڈھائی لاکھ ترنگے بنانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ہر پرچم کی تیاری پر خواتین کو 20 روپے کی ادائیگی کی جائے گی۔

جنتر منتر پر جاری طلبہ تحریک کے دوران بریانی تقسیم کرکے سرخیوں میں آنے والے محمد جنید کے خلاف ایک خاتون نے دہلی پولیس میں تحریری شکایت درج کرائی ہے۔ خاتون نے ان پر نامناسب رویے اور ہراساں کرنے کے الزامات عائد کیے ہیں۔ پولیس نے شکایت کی بنیاد پر معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

خواتین ریزرویشن بل کے معاملے میں کرن ریجیجو اور راہل گاندھی آمنے سامنے ہیں۔ ریجیجو نے کانگریس سے حمایت کی امید ظاہر کی، جبکہ راہل گاندھی نے حلقہ بندی اور قانون کے نفاذ پر سوالات اٹھائے۔

سری گنگانگر میں پولیس نے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت درج 101 مقدمات میں ضبط تقریباً 169.50 کروڑ روپے مالیت کے منشیات کو تلف کر دیا۔ اس کارروائی کے دوران 84 کلو ہیروئن، 672 کلو پوست، گانجا اور 1,690 نشہ آور گولیاں سیمنٹ فیکٹری میں جلا کر تلف کی گئیں۔

جمعہ کو بھی حکومت کے نمائندہ وفد نے احتجاج کرنے والے طلبہ کے دوسرے گروپ کے نمائندوں سے بات چیت کی تھی، لیکن اس ملاقات میں بھی کوئی ٹھوس حل نہیں نکل سکا تھا۔ ہفتہ کو ایک بار پھر بات چیت ہوئی، تاہم اس کا بھی کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔ اگرچہ حکومت اور طلبہ کے درمیان بات چیت کے تمام راستے اب بھی کھلے ہوئے ہیں، لیکن طلبہ کا احتجاج جاری ہے۔ طلبہ کی حمایت میں جے ایل کے ایم لیڈر دیویندر ناتھ مہتو گزشتہ 6 دن سے بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہوئے ہیں۔

جے پی نڈا نے اپنے مضمون میں کہا کہ حکومت ملک میں میڈیکل آلات کی گھریلو تیاری کو فروغ دینے کے لیے کئی اہم اقدامات کر رہی ہے۔ ان میں پی ایل آئی اسکیم، میڈیکل ڈیوائس پارکس اور فارما-میڈ ٹیک میں ریسرچ اینڈ انوویشن پروموشن  (پی آر آئی ٖٖپی)اسکیم نمایاں ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پی ایل آئی اسکیم کے تحت بھارت میں اب تک 50 سے زائد جدید میڈیکل آلات کی تیاری شروع ہو چکی ہے۔

وزیراعظم نے طلبہ سے کہا کہ وہ صرف مسائل اور سوالات اٹھانے تک محدود نہ رہیں بلکہ پیچیدہ مسائل کے عملی اور قابلِ عمل حل تلاش کرنے کی کوشش کریں۔ انہوں نے کہا کہ حقیقی قابلیت مشکل حالات سے نمٹنے اور حل نکالنے میں ہے۔