Bharat Express DD Free Dish

قومی

محرم کا تہوار بھی 10ویں تاریخ کو منایا ہے، جو اس بار 17 جولائی 2024 کو ہے۔ تاہم اسلام میں ہر تہوار چاند نظر آنے کے بعد ہی منایا جاتا ہے۔ ایسے میں محرم کی تاریخ کا باضابطہ اعلان آج یعنی 16 جولائی 2024 کو کیا جائے گا۔

گری راج سنگھ نے کہا کہ ملک میں ہندوؤں کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے، لیکن ملک کے اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی اس حوالے سے نظر نہیں آ رہے۔

یہ واقعہ دربھنگہ کے بیرول سب ڈویژن کی افضلہ پنچایت کے سوپول بازار میں واقع آبائی گھر میں پیش آیا ہے۔ جیتن ساہنی کی لاش گھر سے برآمد ہوئی ہے۔ واقعے کے بعد پولیس کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی۔ واقعے کے پیچھے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی ہے۔

حکام نے بتایا کہ راشٹریہ رائفلز اور جموں و کشمیر پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ کے جوانوں نے دوپہر تقریباً 2.45 بجے دیسا فاریسٹ ایریا کے دھاری گوٹے ارباگی میں مشترکہ محاصرہ اور تلاشی مہم شروع کی، جس کے بعد انکاؤنٹر شروع ہوا۔

منی شنکر ایئر، جو کتاب کی رونمائی کے موقع پر موجود تھے، نے اس واقعے کے مجرموں، ریٹائرڈ آرمی کیپٹن رستم شہراب ناگر والا اور اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) کی سنسد مارگ برانچ کے چیف کیشیئر وید پرکاش ملہوترا کے بارے میں بھی بات کی۔

مدھیہ پردیش ہائی کورٹ میں متنازعہ کمال مولا مسجد-بھوج شالا پر اے ایس آئی کے سائنسی سروے رپورٹ پیش کی گی ہے۔ کئی میڈیا رپورٹس میں اے ایس آئی کی رپورٹ دیکھنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

راجہ بھیا کے والد کو ضلعی انتظامیہ نے گھر میں نظر بند کر دیا ہے۔ پولیس نے پیر کو بتایا کہ لوک ستہ دل (ڈیموکریٹک) کے صدر رگھوراج سنگھ کے والد ادے پرتاپ سنگھ کو ضلع انتظامیہ نے شہر میں پرامن محرم کو یقینی بنانے کے لیے گھر میں نظر بند کر دیا ہے۔

راجیوکمارکو ایک بارپھرمغربی بنگال کا ڈی جی پی مقررکیا گیا ہے۔ لوک سبھا الیکشن سے پہلے الیکشن کمیشن نے کارروائی کرتے ہوئے انہیں غیرالیکٹورل عہدے پرٹرانسفرکردیا تھا۔

امرت پال سنگھ نے 5 جولائی کو لوک سبھا رکن کے طور پرحلف لیا تھا۔ وہ آسام کی ڈبروگڑھ کی جیل میں بند ہیں۔

ایرک گارسیٹی نے کہا کہ اس باہم جڑی ہوئی دنیا میں کوئی جنگ زیادہ دور نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ ہمیں نہ صرف امن کے لیے کھڑا ہونا چاہیے، بلکہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات بھی کرنا چاہیے کہ امن کے اصولوں پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف ضروری کارروائی کی جائے۔