Bharat Express DD Free Dish

قومی

راشٹریہ سویم سیوک سنگھ سے وابستہ تنظیم مسلم راشٹریہ منچ نے کنور یاترا کے دوران دکانوں پر نام کی تختیاں لگانے کے یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم سماج کانوڑیوں کا کھلے دل سے استقبال کرے گا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی اور ان کی لمبی اور صحت مند زندگی کی خواہش کی۔ وزیر اعظم نے X پر ایک پوسٹ میں کہا، "کانگریس کے صدر اور راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھڑگے کو سالگرہ مبارک۔

پیر سے پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس شروع ہونے سے پہلے آج کل جماعتی اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ کانگریس کی طرف سے گورو گوگوئی اور پرمود تیواری آل پارٹی میٹنگ میں شرکت کرنے جا رہے ہیں۔

یہ سارا تنازعہ یوپی حکومت کے حکم سے شروع ہوا، جس میں سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ نے کانوڑ روٹ پر آنے والی تمام دکانوں، ریستورانوں، ہوٹلوں، ڈھابوں اور گلیوں کے دکانداروں کو حکم دیا ہے کہ وہ اپنی دکانوں کے آگے اپنے نام لکھیں۔

عہدیداروں نے بتایا کہ تکنیکی نگرانی نے NEET-UG امتحان کے دن ہزاری باغ میں ایم بی بی ایس کے دوسرے سال کے طالب علم منگلم بشنوئی اور سال اول کے میڈیکل کے طالب علم دیپندر کمار شرما کی موجودگی کی تصدیق کی ہے۔

دہلی این سی آر میں گزشتہ کئی دنوں سے شدید گرمی تھی اور آلودگی بھی بڑھ رہی تھی۔ ایسے میں آج صبح ہونے والی بارش سے لوگوں کو گرمی سے راحت ملی ہے۔ تاہم، سڑکوں پر پانی جمع ہونا دہلی-این سی آر کے لوگوں کے لیے ایک نیا مسئلہ ہے۔

مہاراشٹر میں اسٹیج پراترپردیش کے اراکین پارلیمنٹ کو جمع کرکے سماجوادی پارٹی نے طاقت کا مظاہرہ کیا ہے۔ ساتھ ہی یہ بتا دیا ہے کہ وہ بھی مہا وکاس اگھاڑی میں سیٹوں کی دعویدارہے۔

جمعیۃ علماء ہند نے کل اپنی لیگل ٹیم کی ایک میٹنگ طلب کی ہے، جس میں اس غیرآئینی، غیر قانونی اعلان کے قانونی پہلوؤں پرغوروخوض کیا جائے گا۔ اس کے بعد جمعیۃ علماء ہند اس کے خلاف سپریم کورٹ میں ایک رٹ پٹیشن داخل کرسکتی ہے۔

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یوپی ایس سی امتحان سے متعلق مودی حکومت سے کئی سوال پوچھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نقلی سرٹیفکیٹ کا سسٹم ایس سی، ایس ٹی،اوبی سی، معذوراورای ڈبلیو ایس زمرے کے امیدواروں کو ملنے والے مواقع پر چوٹ کرتا ہے۔

امروہہ میں ہوئے ریل حادثے کے بعد موقع پرمقامی لوگوں کی بھاری بھیڑموجود ہے۔ یہ حادثہ امروہہ ریلوے اسٹیشن کے قریب ہوا ہے۔