Wayanad Landslides: قدرت کا قہر! وائناڈ-ہماچل میں 300 سے زیادہ لوگوں کی موت، نو ہزار سے زیادہ لوگ ریلیف کیمپوں میں رہنے پر مجبور
کیرالہ کے وزیر راجن کے مطابق، 9,328 لوگوں کو وائناڈ کے 91 ریلیف کیمپوں میں بھیجا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان میں سے 578 خاندانوں کے 2,328 لوگوں کو جو چورلمالا اور میپاڈی میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بے گھر ہوئے تھے،ان کو نو ریلیف کیمپوں میں منتقل کیا گیا ہے۔
Derek O’Brien on Modi Cabinet: ‘پی ایم مودی کے 10 میں سے 7 وزراء آر ایس ایس سے…’، ٹی ایم سی لیڈر نے کیا چونکا دینے والا دعویٰ
اپنے ذاتی بلاگ پر شیئر کیے گئے ایک مضمون میں اوبرائن نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی حکومت میں 10 میں سے 7 وزراء سنگھ پریوار سے ہیں، 10 میں سے 4 گورنر آر ایس ایس اور اس سے منسلک تنظیموں کے سابق پرچارک اور رضاکار ہیں،
Rahul Gandhi on ED Raid:راہل گاندھی کا دعویٰ- ای ڈی کرنے والی ہے ان کے گھر پر ریڈ، کہا- ‘ چائے بسکٹ میں کھلاؤں گا… میں انتظار کر رہا ہوں’
راہل گاندھی نے کہا تھا کہ ملک کے کسان، مزدور اور نوجوان خوفزدہ ہیں۔ راہل نے ہر جگہ کمل کا نشان دکھانے پر پی ایم مودی کی تنقید کی اور دعویٰ کیا کہ 21ویں صدی میں ایک نیا 'چکرویو' بنایا گیا ہے۔
You can never erase Mughals from history: اگر مسلمان نہ ہوتے تو انتخابات میں بی جے پی کا کھاتہ بھی نہیں کھُلتا، مغلوں کو تاریخ سے آپ کبھی نہیں مٹاسکتے:محمد جاوید
بہار کے کشن گنج کے ایم پی محمد جاوید نے بی جے پی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی تعلیم کو بہتر کرو۔ مغلوں کے نام مٹانے سے کچھ نہیں ہونے والا۔ مغل 330 سال تک یہاں تھے۔ آپ کے مٹانے سے یہ (تاریخ سے) نہیں مٹیں گے۔
Druckenmiller bets on Adani: اڈانی انرجی کے 1بلین ڈالر کیو آئی پی کو 50 ہزار کروڑ روپے کی مانگ کے ساتھ 6 گنا سبسکرپشن ملا
یہ سرمایہ کار صرف اعلیٰ حکمرانی والی کمپنیوں میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے جانے جاتے ہیں اور کئی دہائیوں تک سرمایہ کاری میں رہنے کے لیے جانے جاتے ہیں۔
Delhi Riots: ‘قتل کی کوشش’سے متعلق الزام کو ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے خالد سیفی نے کھٹکھٹایا ہائی کورٹ کا دروازہ
شمال مشرقی دہلی میں 24 فروری 2020 کو فرقہ وارانہ فسادات پھوٹ پڑے، جب شہریت ترمیمی قانون کے حامیوں اور مظاہرین کے درمیان تشدد پھوٹ پڑا۔
No fault of police in Atiq Ahmad’s murder: عتیق احمد اور اشرف قتل کیس میں یوپی پولیس کو کلین چٹ،تحقیقاتی رپورٹ نے دہشت گرد تنظیموں سے تعلقات کا کیا انکشاف
یوپی پولیس کو عتیق احمد اور اشرف قتل کیس میں کلین چٹ مل گئی ہے۔ جمعرات کو اسمبلی میں پیش کی گئی جوڈیشل کمیشن کی تحقیقاتی رپورٹ میں پولیس کو اس معاملے میں بے گناہ قرار دیا گیا ہے، اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ عتیق احمد اور اشرف کا قتل پہلے سے منصوبہ بند نہیں تھا۔
Chandrashekhar Azad Lok Sabha Speech: گندی سیاست نے جوہر یونیورسٹی میں تالا لگادیا اور اعظم خان کو جیل میں ڈال دیا: چندر شیکھر
آزاد سماج پارٹی کے ایم پی چندر شیکھر نے وزارت تعلیم کے گرانٹ کے مطالبات پر بحث کے دوران یوپی اور راجستھان کے کالجوں اور یونیورسٹیوں میں طلبہ یونینوں کی بحالی کا مطالبہ اٹھایا۔انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ کے ساتھ ساتھ سکولوں میں مختلف سرگرمیوں کے ذریعے تعلیم بھی دی جائے۔
Owaisi demanded the permanent VC of JMI: مسلمانوں کو تعلیم حاصل کرنے کا حق ہے یا نہیں ،کیا خالی آسامیوں کیلئے بابر ذمہ دار ہے:اویسی
لوک سبھا میں آج وزارت تعلیم کے گرانٹ کے مطالبات پر بحث کے دوران حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے مسلمانوں کے اسکول چھوڑنے کے تناسب کے اعداد و شمارکا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت بتائے کہ مسلمانوں کو تعلیم حاصل کرنے کا حق ہے یا نہیں۔
Afzal Ansari on Minority budget: اقلیتی تعلیم کے بجٹ میں کمی مسلمانوں کو ایجوکیشن سے دور کرنے کی سرکاری ذہنیت کا واضح ثبوت:افضال انصاری
غازی پور سے سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے ایم پی افضال انصاری نے جمعرات کو وزارت تعلیم کے گرانٹ کے مطالبات پر بحث کے دوران حکومت کو سخت گھیر لیا۔ افضال نے ایس سی ،ایس ٹی اور اوبی سی کے ساتھ ساتھ اقلیتوں کے بجٹ میں کٹوتیوں پر سوالات اٹھائے۔





