Bharat Express DD Free Dish

قومی

جے پی نڈا کے بہار دورے پر تیجسوی نے کہا کہ انہیں بہار آنا چاہئے، کیونکہ بہار ہمیشہ بی جے پی کے لئے چیلنج رہا ہے۔ تیجسوی نے یہ بھی کہا کہ لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی اپنی کوششوں میں کامیاب نہیں ہو سکی۔ انہوں نے بی جے پی کو ’پچھ لگو‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کی حالت اب بہتر ہونے والی نہیں ہے۔

کولکاتا کے آرجی کر اسپتال میں 9 اگست کو آبروریزی کے بعد خاتون ڈاکٹرکا قتل کردیا گیا تھا۔ اس حادثہ نے پورے ملک کو جھکجھورکررکھ دیا۔ ریاست کی پولیس کے طریقہ کار پر سوال اٹھ رہے ہیں۔ اس درمیان ممتا بنرجی حکومت آبروریزی کے معاملوں میں قصورواروں کو سزائے موت دلانے کے لئے بل لے کرآرہی ہے۔

تلنگانہ کانگریس لیڈر نے کہا کہ کنگنا نے ایسے بیانات صرف مقبولیت حاصل کرنے کے لیے دیے ہیں۔ انہوں نے راہل اور تمام غریب اور کمزور طبقات کی توہین کی ہے۔ کنگنا رناوت کو ایسے بیان پر راہل گاندھی سے فوراً معافی مانگنی چاہیے۔

سمرن جیت سنگھ مان نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارتی حکومت سکھوں کو ملک سے باہر مار رہی ہے۔ ہندوستان سے باہر ہندوستانی حکومت کے ہاتھوں مارے گئے لوگ غدار نہیں تھے۔ اگر وہ لوگ غدار تھے تو ان پر ملک میں مقدمہ چلنا چاہیے تھا اور انہیں سزا ملنی تھی۔

آسام اسمبلی نے جمعرات کو مسلمانوں کی شادی اور طلاق کے لئے سرکاری رجسٹریشن لازمی کرنے کے لئے بل منظورکردیا ہے۔ اس بل کے منظورہونے سے آسام میں اب مسلمانوں کوشادی اورطلاق کا رجسٹریشن کرانا لازمی ہوگیا ہے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی 2 ستمبر سے رکنیت سازی  کی مہم شروع کرنے جا رہی ہے۔ بڑے پیمانے پر لوگوں کو پارٹی سے جوڑنے کی تیاریاں ہو رہی ہیں۔ اس سلسلے میں اقلیتی مورچہ کو بھی بڑی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ اقلیتی مورچہ کو ملک میں 50 لاکھ ارکان کو شامل کرنے کا ہدف دیا گیا ہے۔

سمرن جیت سنگھ مان نے کہا، "آپ کنگنا رناوت سے پوچھ سکتے ہیں کہ ریپ کیسے ہوتا ہے تاکہ لوگوں کو  سمجھا سکیں کہ آخرریپ کیسے ہوتا ہے۔ انہیں اس کا کافی تجربہ ہے۔

دہلی پولیس نے ہائی کورٹ میں جوابی حلف نامہ داخل کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوجا کھیڈکر کے خلاف دھوکہ دہی سے متعلق سنگین الزامات ہیں۔

یوگی حکومت کی اس نئی پالیسی کے تحت ریاستی حکومت کی اسکیموں اور کامیابیوں پر مبنی مواد کے ویڈیوز، ٹویٹس، پوسٹس، ریلز کو دکھانے کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ اگر ان سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اچھے فالوورز اور ویوز ملتے ہیں تو اس کے ذریعے گھر بیٹھے 2 سے 8 لاکھ روپے کمائے جا سکتے ہیں۔

چمپائی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کی قیادت میں صرف بی جے پی ہی ان مسائل سے نمٹنے میں سنجیدہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ انہوں  نے جھارکھنڈ کی مقامی برادریوں کے مفادات کی حفاظت کے لیے بی جے پی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔