Monkeypox Latest News: منکی پاکس کی ہندوستان میں انٹری کے بعد حرکت میں آئی وزارت صحت، سبھی ریاستوں کے لئے جاری کی گئی ایڈوائزری
ملک میں منکی پاکس کا ایک مشتبہ مریض اتوار(8 ستمبر) کو ملا تھا۔ فی الحال اسے اسپتال میں آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے۔ افسران کا کہنا ہے کہ اس کی حالت ٹھیک ہے۔
Manipur Violence: گزشتہ 7 دنوں میں منی پور تشدد میں 8 افراد کی موت مظاہرین نے 3 کلومیٹر تک نکالا مارچ
دارالحکومت امپھال میں ڈرون حملوں کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین مارچ کرتے ہوئے راج بھون اور سی ایم کی رہائش گاہ پہنچے۔ مظاہرین کو روکنے کے لیے پولیس اور سیکورٹی فورسز کو کافی مشقت کرنی پڑی۔ اس دوران آنسو گیس کے کئی گولے بھی چھوڑے گئے۔
PM Modi meets Crown Prince of Abu Dhabi: ابوظہبی کے ولی عہد اور پی ایم مودی کے درمیان حیدرآباد ہاؤس میں ملاقات
ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان سرکاری دورے پر ہندوستان آئے ہیں۔ ولی عہد کے طور پر یہ ان کا پہلا ہندوستان کا دورہ ہے۔ ولی عہد کے ساتھ متحدہ عرب امارات کی حکومت کے کئی وزرا اور ایک تجارتی وفد بھی ہے۔
Haryana Assembly Election 2024: ہریانہ میں کانگریس-عام آدمی پارٹی کے درمیان نہیں ہوگا اتحاد؟ سنجے سنگھ کے اس بیان سے بڑھ گئی سیاسی ہلچل
ہریانہ اسمبلی الیکشن کے لئے عام آدمی پارٹی اور کانگریس کے اتحاد سے متعلق بڑی خبرسامنے آرہی ہے، جہاں عام آدمی پارٹی کے لیڈراورراجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ نے کہا ہے کہ ان کی ہریانہ میں پوری تیاری ہے اورپرچہ نامزدگی داخل کرنے کی تاریخ 12 ستمبرہے۔ ہمارے پاس کم وقت ہے، ہائی کمان کے فیصلے کا انتظارہے، جس کے بعد امیدواروں کی فہرست جاری کردی جائے گی۔
UP News: جیوترمٹھ کے دویہ دھام شری نرسنگھ مندر میں منعقد رام کتھا میں پہنچے چمولی کے ڈی ایم
چمولی کے ضلع مجسٹریٹ سندیپ تیواری بھی نو روزہ رام کتھا کے پانچویں دن پہنچے اور رام کتھا سنی۔ رام کتھا کے بعد، ڈی ایم سندیپ تیواری سے کچھ مندر اور جیوترمٹھ، جوشی مٹھ میں کھلے عام فروخت ہو رہے گوشت اور شراب کی دکانوں کو ہمیشہ کے لئے بند کروانے کے بارے میں بات چیت ہوئی۔
Waqf Board Amendment Bill: وقف بل پاس ہوا تو ہماری مسجدیں اور قبرستان ہم سے چھین لیں گے، ہر شخص اپنی رائے دے، دہلی کی گلیوں میں ہو رہا ہے اعلان
ویڈیو میں ان نوجوانوں کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ اگر یہ قانون آیا تو آپ سے مساجد، عیدگاہ اور قبرستان چھین لیے جائیں گے۔ اس ویڈیو کو لے کر انتظامی وقف بورڈ یا کسی اور تنظیم کی طرف سے کوئی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
Kumar Vishwas received death threat:کمار وشواس کو جان سے مارنے کی دھمکی، کہا- رام کتھا بند کرو،دھمکی دینے والے کو کمار وشواس کا جواب
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ کال ممبئی سے آئی ہے اور یہ کسی ایپ سے نہیں بلکہ عام کال ہے۔ فی الحال پولیس اپنی تحقیقات میں مصروف ہے اور یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ فون کرنے والا کون ہے اور اس کا ارادہ کیا تھا۔ امید ہے کہ جلد ہی اس کا سراغ لگا لیا جائے گا۔
Kolkata Rape and Murder Case: سی بی آئی اور بنگال حکومت نے سپریم کورٹ میں داخل کی اسٹیٹس رپورٹ، عدالت نے پوچھا پرنسپل کا گھرکالج سے کتنا دور؟
کولکاتا کے ٹرینی ڈاکٹرسے آبروریزی اورقتل معاملے پرآج سپریم کورٹ میں سماعت ہو رہی ہے۔ گزشتہ سماعت میں عدالت نے ریاستی حکومت اورسی بی آئی سے جواب طلب کیا تھا۔
Kolkata Rape Murder Case: کولکاتہ عصمت دری اور قتل کیس کی سپریم کورٹ میں ہوئی سماعت، جانئے بحث کے دوران کس نے کیا کہا؟
سپریم کورٹ نے پوچھا ہے کہ اس معاملے میں تحقیقات کی کیا حیثیت ہے؟ سی بی آئی نے اس معاملے کی جانچ کی اسٹیٹس رپورٹ سیل بند لفافے میں عدالت میں پیش کی ہے۔ اس معاملے میں وکیل کپل سبل نے کہا ہے کہ ڈاکٹروں کی ہڑتال کی وجہ سے 23 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
Rahul Gandhi America Visit: ‘اب ہندوستان میں پی ایم مودی سے کوئی نہیں ڈرتا…’، راہل گاندھی نے کی امریکہ میں بی جے پی اور آر ایس ایس پر سخت تنقید
لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے ٹیکساس میں منعقدہ اس تقریب میں مزید کہا کہ یہ ایک لڑائی ہے اور یہ لڑائی 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں واضح ہو گئی جب ہندوستان کے کروڑوں لوگوں نے واضح طور پر سمجھا کہ ہندوستان کے وزیر اعظم ہندوستان کے آئین پر حملہ کر رہے ہیں۔





