Bharat Express DD Free Dish

قومی

بہرائچ فرقہ وارانہ تشدد میں جان گنوانے والے رام گوپال مشرا کا پوسٹ مارٹم صبح 7 بجے مکمل ہوا۔ اس کے بعد لاش کو اس کے گھر روانہ کر دیا گیا۔ اس واقعہ کے بعد علاقے میں کشیدگی پائی جا رہی ہے۔

درخواست میں سپریم کورٹ کو بلڈوزر ایکشن سے متعلق طریقہ کار پر عمل کرنے کی ہدایت دینے کا مطالبہ کیا گیا۔ جس میں کہا گیا کہ ملک میں کہیں بھی بلڈوزر ایکشن کی اجازت صرف ڈسٹرکٹ ججز یا مجسٹریٹس کی منظوری سے دی جائے۔ کس کے خلاف اور کیوں بلڈوزر ایکشن لیا جا رہا ہے، یہ بھی منظر عام پر آنا چاہیے۔

بی جے پی کی اس ہائی لیول میٹنگ میں ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق کئی موضوعات پرتبادلہ خیال کیا گیا، جس میں آرایل ڈی اورنشاد پارٹی کوسیٹ دینے پربھی بی جے پی قیادت نے فیصلہ لیا۔ حالانکہ آئندہ ایک دودن میں بی جے پی قیادت آرایل ڈی اورنشاد پارٹی کی قیادت سے بات کرکے فیصلہ لے گا۔

ریاست کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ بھی اس معاملے کو لے کر سخت دکھائی دے رہے ہیں۔ چیف منسٹر نے عہدیداروں کو شرپسندوں کی نشاندہی کرکے سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے اور مذہبی تنظیموں سے بات چیت کرنے کے بعد مورتی کو وقت پر وسرجن کرنے کو کہا ہے۔

ریٹرننگ آفیسر سید تہسین نے انتخابی نتائج کا اعلان کیا اور ملک بھر سے آئے نمائندوں کی موجودگی میں نئے عہدیداروں کو مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

بم دھماکے کے واقعے کے بعد، ممبئی ہاوڑہ میل کو پیر کی صبح 4 بجے جلگاؤں میں روک کر تلاشی لی گئی۔ تقریباً دو گھنٹے کی گہری تفتیش کے بعد بھی سیکورٹی اہلکاروں کو کوئی مشکوک چیز نہیں ملی، اس لیے بم ملنے کی دھمکی محض افواہ ثابت ہوئی۔

حکام نے اس دھمکی کی حقیقت اور اس کے پیچھے کارفرما فرد یا گروہ کی شناخت کرنے کے لیے مکمل تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ایئر لائن نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہم ہر خطرے کو سنجیدگی سے لیتے ہیں اور اپنے مسافروں اور عملے کی حفاظت اور بھلائی کو یقینی بنانے کے لیے سیکورٹی ایجنسیوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔‘‘

محکمہ موسمیات نے ممبئی کے اضلاع بشمول پونے، تھانے، ناسک، رتناگیری، ستارا، کولہاپور، سندھو درگ، رائے گڑھ، احمد نگر، پالگھر، دھولے، نندوبار، اورنگ آباد، جالنا، امراوتی، وردھا، ناگپور وغیرہ میں گرج چمک کے ساتھ طوفان کا الرٹ جاری کیا ہے۔ ناسک اور دھولے میں بھی موسلادھار بارش کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

این سی پی لیڈر بابا صدیقی پر ہفتہ کی رات گھات لگا کر حملہ کیا گیا۔ ان پر فائرنگ کی گئی۔ انہیں ممبئی کے لیلاوتی اسپتال لے جایا گیا، لیکن وہ بچ نہیں سکے۔

این سی پی لیڈر بابا صدیقی کو گولی مار کر ہلاک کیے جانے کی خبر پر لیڈروں کے ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔ اس دوران پورنیہ سیٹ سے رکن پارلیمنٹ پپو یادو نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرکے اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔