Bharat Express DD Free Dish

قومی

ہماچل پردیش کی سرکاری بس میں آچاریہ پرمود کرشنم کے پروگرام کی آڈیو چلا کر دوسرے لیڈروں کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

سماج وادی پارٹی کا وفد آج ہفتہ (30 نومبر) کو جمع ہوگا۔ اتر پردیش کے اپوزیشن لیڈر ماتا پرساد کی قیادت میں سماج وادی پارٹی کے 5 ایم پی سمیت 15 لیڈران سنبھل جائیں گے، جو متاثرین سے ملیں گے اور ایس پی سربراہ اکھلیش یادو کو اپنی رپورٹ دیں گے۔

مہاراشٹرمیں ابھی جوسیاسی حالات بن رہے ہیں۔ انہوں نے بی جے پی کو2019 والی صورتحال کھڑا کردیا ہے۔ تب بی جے پی کو ادھو ٹھاکرے سے معاہدہ کرنا تھا، اب ایکناتھ شندے کو منانے کی کوشش میں مصروف ہے۔

کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیوسی) میٹنگ میں پارٹی کے جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا کہ ہندوستان کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے بجائے روایتی بیلیٹ پیپر پرلوٹنا چاہئے۔

کانگریس صدر نے کہا کہ حالیہ انتخابی نتائج یہ بھی بتاتے ہیں کہ ہمیں ریاستوں میں اپنی انتخابی تیاریوں کو کم از کم ایک سال پہلے سے شروع کر دینا چاہیے۔ ہماری ٹیموں کو وقت سے پہلے میدان میں موجود ہونا چاہیے۔

سینئر وکیل مہیش جیٹھ ملانی نے  کہا کہ کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتیں 'اپنی انتخابی شکست سے توجہ ہٹانے' کے لیے اڈانی گروپ کے خلاف امریکی الزامات کا استعمال کر رہی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن پارلیمنٹ میں تحقیقات کا مطالبہ کرنے سے پہلے ٹھوس اور قابل اعتماد ثبوت پیش کرے۔

وزیر نے کہا کہ ہندوستان کے آئین کے تحت 'پولیس' اور 'پبلک آرڈر' ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے دائرہ اختیار میں آتے ہیں۔ یہ انہیں سائبر کرائمز سے نمٹنے کے لیے بنیادی طور پر ذمہ دار بناتا ہے۔

مہاراشٹر کے کارگزار وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے نے وزیرداخلہ امت شاہ کے ساتھ میٹنگ میں قانون ساز کونسل کے چیئرمین کا عہدہ اور 12 وزارتوں کا مطالبہ کیا ہے۔ شندے داخلہ اور شہری ترقیادت جیسی اہم وزارت بھی شیوسینا کے لئے چاہتے ہیں۔

ریزرویشن سیٹ سے متعلق سوالات کا جواب دیتے ہوئے ویشنو نے کہاکہ "ہندوستانی ریلوے میں، ریزرو سیٹ کا مطالبہ سال بھر میں یکساں نہیں ہوتا ہے اور یہ کبھی کبھی خاص اوقات میں مختلف ہوتا ہے۔

گورنر نے ریٹائرڈ افسران پر زور دیا کہ وہ قوم کی خدمت کرتے رہیں، چاہے وہ بالواسطہ ہو یا بلاواسطہ، کسی بھی حیثیت میں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ انہیں ذمہ دار شہری بن کر رہنا چاہئے اور ریٹائرمنٹ کے بعد کے سالوں میں ہندوستان کی ترقی میں فعال طور پر حصہ ڈالنا چاہئے۔