Bharat Express DD Free Dish

قومی

بہار اور آسام جیسی ریاستوں نے غیر معمولی ترقی کا مظاہرہ کیا ہے، جس میں خواتین کی افرادی قوت میں 28 فیصد سے زیادہ پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے، جس سے نسبتاً غریب ریاستوں میں نل کے پانی تک قابل اعتماد رسائی کے بڑے فوائد کو اجاگر کیا گیا ہے۔

کپور خاندان کی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات خاندان کے لیے یادگار رہی۔ اس ہفتے، بالی ووڈ کے لیجنڈ راج کپور کی صد سالہ تقریب کے موقع پر، وزیر اعظم نے نئی دہلی میں اپنی رہائش گاہ پر خاندان کی دو نسلوں کی میزبانی کی۔

نائب صدر جمہوریہ اورراجیہ سبھا چیئرمین کے خلاف تحریک عدم اعتماد اورجارج سوروس کے مبینہ تعلقات سے متعلق بی جے پی کانگریس پرحملہ آورہے۔ اسی درمیان پرمود کرشنم نے راہل گاندھی پرطنزکرتے ہوئے سوشل میڈیا پریہ تبصرہ کیا۔

’ایک ملک، ایک الیکشن‘ بل سے متعلق بڑی خبرسامنے آئی ہے۔ مرکزی کابینہ نے اسے منظوری دے دی ہے۔ آئندہ ہفتے اسے پارلیمنٹ میں پیش کئے جانے کا امکان ہے۔

عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال نے آج جمعرات کو ’مہیلا سمّان یوجنا‘ کا اعلان کردیا ہے۔ آج صبح دہلی کابینہ کی میٹنگ میں اس اسکیم کو منظوری ملی تھی۔

کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیوسی) کے رکن ڈاکٹر سید ناصر حسین نے کہا کہ ایوان میں اپوزیشن کی آواز دبائی جا رہی تھی، ایسا مسلسل ہو رہا تھا، اس لئے اپوزیشن نے فیصلہ کیا کہ جمہوریت کو زندہ رکھنے کے لئے راجیہ سبھا کے چیئرمین کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی تجویز لائی جائے۔

اے ایم یو میں، غیر ملکی طلباء گریجویشن اور پوسٹ گریجویشن کے مقابلے پی ایچ ڈی کی طرف زیادہ مائل ہیں۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اعلیٰ تعلیم کے میدان میں اے ایم یو اب بھی ایک پرکشش آپشن ہے۔ فی الحال اے ایم یو میں 26 ممالک کے 170 غیر ملکی طلباء زیر تعلیم ہیں۔

ای وی ایم پر سپریم کورٹ جانے کے سوال ہر انہوں نے کہا کہ ای وی ایم کے خلاف ہم کل بھی آواز اٹھا رہے تھے اور آج بھی اٹھا رہے ہیں ،چونکہ انتخابات میں ووٹنگ فیصد ہوتی کچھ ہے،بتائی کچھ اور جاتی ہے اور نکل کر کچھ اور آتی ہے۔

اپوزیشن نے جہاں اڈانی کے معاملے پر حکومت کو گھیرنے کی کوشش کی وہیں حکومت نے جارج سوروس کا مسئلہ بھی اٹھایا۔ سب سے پہلے بی جے پی ایم پی نشی کانت دوبے نے سوروس کا مسئلہ اٹھایا۔ قائد ایوان جے پی نڈا نے راجیہ سبھا میں بھی یہ مسئلہ اٹھایا تھا۔

اس پورے سانحے کو چار سال گزر جانے کے بعد بھی یوگی حکومت کی جانب سے ہاتھرس متاثرہ خاندان کو ناہی گھر دیا گیا ہے اور ناہی سرکاری نوکری دی گئی ہے،مزید یہ کہ ان کے گھر کے باہر مسلسل پولیس سیکورٹی ہونے کی وجہ سے وہ قید کی زندگی محسوس کررہے ہیں۔