Bharat Express DD Free Dish

قومی

 مارے گئے 15 ماؤ نوازوں میں ایک کروڑ کا انعامی ماؤنواز بھی شامل ہے ۔ پولیس نے مقام  وارادات سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی بر آمد کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے ۔

راہل کی ریلی (23 جنوری)  کو مسلم محلہ مصطفی آباد میں منعقد کی  جائے گی۔  راہل پہلے ہی  سیلم پور میں اپنی انتخابی مہم شروع کر چکے ہیں۔  24 جنوری کو راہل گاندھی کی ریلی ماڑی پور میں ہوگی جو کہ درج فہرست ذات کی ریزرو سیٹ ہے  لیکن یہاں سکھوں کی ایک بڑی آبادی بھی ہے جس پر کانگریس کی نظریں ہیں۔

اروند کیجریوال نے کہا کہ وشواس نگر ترقی میں پیچھے رہ گیا کیونکہ یہاں کے لوگوں نے بی جے پی امیدوار کو ایم ایل اے بنایا۔  بی جے پی  کے ایم ایل اے 10 سال تک صرف ہمارے ساتھ لڑتے رہے۔  اس بار وشواس نگر  میں عام آدمی پارٹی  کا ایم ایل اے بنے گا جو پوری ایمانداری سے کا م کرے گا۔  اس کے ساتھ وشواس نگر میں  ترقی کو فروغ بھی  دیا جائے گا۔

ایل جی  کی طرف سے کمشنر کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ لیفٹیننٹ گورنر نے ایک سنجیدہ مجرمانہ واقعہ  کا حوالہ دیا جس میں ایک بنگلہ دیشی شہری مبینہ طور پر ایک گھر میں گھسنے کے بعد مجرمانہ حملے میں ملوث تھا۔

جموں و کشمیر کے ایک دور افتادہ گاؤں میں تین خاندانوں کے 17 افراد پراسرار طور پر ہلاک ہو گئے۔ ان اموات کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

واضح رہے کہ ٹرمپ کی حلف برداری تقریب میں ہندوستان کی طرف سے وزیر خارجہ ایس جئے شنکر تقریب ہا ل میں موجود تھے۔وہیں انڈور تقریب ہونے کی وجہ سے عوامی ہجوم کو براہ راست اس تقریب میں شرکت کرنے یا اس کو دیکھنے کو موقع نہیں ملا۔

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کا کہنا ہے کہ وہ آر جی کر کیس میں سیالدہ کورٹ کے فیصلے سے مطمئن نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ سب نے سزائے موت کا مطالبہ کیا تھا لیکن عمر قید کی سزا ملی۔ اب، انہوں نے کہا ہے کہ وہ مجرم کی سزائے موت کے لیے ہائی کورٹ میں اپیل کریں گے۔

سبھاش کی ماں انجو دیوی نے اپنے چار سالہ پوتے کی تحویل کے لیے ہیبیس کارپس کی درخواست دائر کی تھی۔ سپریم کورٹ نے بچے کی دادی کی ہیبیس کارپس درخواست مسترد کر دی ہے۔ عدالت نے کہا کہ دادی بچے کے لیے اجنبی ہیں۔

واضح رہے کہ اسکون کے ساتھ مل کر، اڈانی گروپ ہر روز 1 لاکھ عقیدت مندوں کو مہا پرساد تقسیم کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ، اڈانی گروپ گیتا پریس کے ساتھ مل کر 1 کروڑ آرتی مجموعہ تقسیم کر رہا ہے۔

دہلی فسادات کے ملزم طاہر حسین کی درخواست پر سماعت منگل (21 جنوری 2025) تک ملتوی کر دی گئی ہے۔ طاہر کو اے آئی ایم آئی ایم نے دہلی کی مصطفی آباد اسمبلی سیٹ سے ٹکٹ دیا ہے۔ وہ انتخابی مہم کے لیے باہر آنا چاہتے ہیں۔