Bharat Express DD Free Dish

قومی

بجٹ 2025 ہندوستان کی اقتصادی ترقی اور جامع بااختیار بنانے کی سمت ایک سنگ میل ثابت ہونے والا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کی طرف سے پیش کیا گیا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا، ’بجٹ میں کسانوں کے لیے کیے گئے اعلانات زرعی شعبے اور پوری دیہی معیشت میں ایک نئے انقلاب کی بنیاد بنیں گے۔

پانچویں ہمالیائی-ہندوستانی بحر الکاہل خطے کی بین الاقوامی کانفرنس کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

پی ایم مودی نے کہا کہ اس بجٹ میں 12 لاکھ روپے تک کی آمدنی والے لوگوں کو ٹیکس سے چھوٹ دی گئی ہے۔ اس بجٹ میں کسان کریڈٹ کارڈ کی حد بڑھا کر 5 لاکھ روپے کر دی گئی ہے۔

بجٹ 2025 پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے، عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اور دہلی کے سابق وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کہاکہ ملک کے خزانے کا ایک بڑا حصہ چند امیر ارب پتیوں کے قرضے معاف کرنے پر خرچ ہوتا ہے۔

اس کے علاوہ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے بھی کرایہ پر ٹی ڈی ایس (ٹیکس ڈیڈکشن ایٹ سورس) کی لمٹ 2.40 لاکھ روپے سے بڑھا کر 6 لاکھ روپے کر دی ہے، یعنی اگر آپ کرایہ ادا کر رہے ہیں تو اب آپ کو پہلے سے زیادہ ریلیف ملے گا۔

اس سے پہلے 7 لاکھ روپے کی آمدنی پر کوئی ٹیکس نہیں دینا پڑتا تھا۔  اسٹنڈرڈ ڈی ڈکشن صرف 75,000 روپے رکھی گئی ہے۔اب 24 لاکھ روپے کی آمدنی پر 30 فیصد ٹیکس لگے گا۔ 75 ہزار روپے تک  اسٹنڈرڈ ڈی ڈکشن پر چھوٹ ہوگی۔

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے بجٹ 2025 میں انکم ٹیکس کے حوالے سے بڑے اعلانات کیے ہیں۔ اب 16 سے 20 لاکھ روپے سالانہ آمدن پر 20 فیصد ٹیکس، 20 سے 24 لاکھ روپے کی آمدنی پر 25 فیصد ٹیکس اور 24 لاکھ روپے سے زائد کی آمدنی پر 30 فیصد ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔

مرکزی وزیر کی جانب اب تک پیش کردہ بجٹ میں یہ اعلان کیا گیا ہے کہ موبائل فون سے لیکر الیکٹرک گاڑیاں سستی ہوں گی۔کپڑے اور چمڑے کی مصنوعات پر بھی راحت کی خبر سنائی ہے۔

سیتا رمن نے کہا کہ پیداوار، پروسیسنگ، ویلیو ایڈیشن اور مارکیٹنگ کو بہتر بنانے کے لیے مکھانہ بورڈ کے قیام کا اعلان کیا گیا ہے۔ بورڈ پی ایف او کو منظم کرے گا اور مکھانہ کی کاشت کرنے والے کسانوں کو ٹریننگ  فراہم کرے گا۔