Bharat Express DD Free Dish

قومی

معروف صحافی لئیق رضوی نے کہا کہ آج اکثرکہا جاتا ہے کہ ڈیجیٹل میڈیا اورپلیٹ فارمس اورسائٹس پر اردو زبان وادب اور رسم الخط واملا کے تعلق سے بے شمارغلطیاں ہوتی ہیں، مگراس کا مثبت پہلویہ ہے کہ ہم کہیں نہ کہیں ڈیجیٹل دنیا کے شانہ بشانہ تو ہیں، یہ ہمارے لیے نہایت خوش آئند بات ہے۔

سوامی چنمیانند باپو نے مہا کمبھ 2025 میں اڈانی گروپ کے خدمتی کام کی تعریف کی جس میں مہا پرساد کی تقسیم، گولف کارٹ سروس اور گیتا پریس کے تعاون سے ایک کروڑ آرتی مجموعہ کی تقسیم شامل تھی۔

صوفی موسیقی پرمبنی میلہ اس سال اپنی 25ویں سالگرہ منا رہا ہے۔ یہ میلہ امیر خسرو کے ورثے کا جشن منانے کے لیے دنیا بھر کے فنکاروں کو اکٹھا کر رہا ہے۔

ونتارا ایک تنظیم ہے، جوہاتھیوں کے بچاؤ، علاج اورزندگی بھرکی دیکھ بھال کے لئے وقف ہے۔ 998 ایکڑپرپھیلے اس ونتارا سینٹرمیں 240 سے زیادہ بچائے گئے ہاتھی موجود ہیں۔

دہلی اسمبلی میں 28 فروری کو ہیلتھ سیکٹرسے متعلق کیگ کی رپورٹ پیش کی جاسکتی ہے۔ شراب پالیسی کے معاملے میں دہلی کی سیاسی درجہ حرارت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

ملک میں بی جے پی حکمرانی والی ریاستوں میں مسلمانوں کے زیر انتظام چلنے والی بعض یونیورسٹیوں اور اعلیٰ تعلیمی اداروں کو نشانہ بنائے جانے پر جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر ملک معتصم خان نے افسوس کا اظہار کیا۔

تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے زبان کے تنازع پر ایک بار پھر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی حکومت پر جنوبی ہند کی ریاستوں میں ہندی کو مسلط کرنے کا الزام لگایا ہے۔

ملک کے کئی علاقوں میں موسم بدل گیا ہے۔ یہاں تک کہ دہلی-این سی آر میں بھی صبح سے ابر آلود ہے اور بارش کا امکان ہے، ہماچل پردیش کے اونچے علاقوں میں ہلکی سے درمیانی برف باری جاری ہے۔

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے جمعرات کو بڑی کارروائی کی۔ تفتیشی ایجنسی نے ڈبلیو ٹی سی بلڈر اور بھوٹانی گروپ سے منسلک 12 مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔ یہ چھاپے دہلی، نوئیڈا، فرید آباد اور گروگرام میں مارے گئے۔

کے وی بی انٹرنیٹ بینکنگ اور موبائل بینکنگ کی سہولیات فراہم کرتا ہے۔ کے وی بی ڈی لائٹ، بینک کی موبائل بینکنگ ایپ 150+ خصوصیات کے ذریعے مالیاتی اور غیر مالیاتی خدمات کی سہولت فراہم کرتی ہے۔