Bharat Express DD Free Dish

قومی

آئی او اے کی صدر اور اولمپین ڈاکٹر پی ٹی اوشا نے کہا کہ گلاسگو کامن ویلتھ گیمز میں بھارت کی کارکردگی ملک کے کھلاڑیوں کی صلاحیت اور کھیلوں میں بڑھتی طاقت کی عکاسی کرتی ہے۔ انہوں نے آئی او اے کے ساتھ شراکت داری جاری رکھنے پر اڈانی گروپ کا شکریہ ادا کیا۔پی ٹی اوشا کے مطابق، ایشین گیمز اور 2030 میں احمد آباد میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز کی تیاریوں کے دوران کھلاڑیوں کو بہتر تیاری کے لیے اس طرح کی حمایت اہم ثابت ہوگی۔

سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس بھوشن رام کرشن گوئی نے کہا کہ محض سیاسی آزادی کافی نہیں، جب تک ہر شہری کو خوراک، تعلیم، صحت، روزگار اور باعزت زندگی کی بنیادی سہولتیں حاصل نہ ہوں، انسانی حقوق کا حقیقی فائدہ محدود رہے گا-

مرکزی وزیر اور راشٹریہ لوک دل (آر ایل ڈی) کے صدر جینت چودھری نے جمعہ کو وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ جینت چودھری اپنی اہلیہ اور دونوں بیٹیوں کے ساتھ وزیراعظم سے ملنے پہنچے۔ انہوں نے ملاقات کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی، جس کے بعد سیاسی حلقوں میں اس ملاقات کو لے کر مختلف باتیں ہونے لگیں۔

جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے زمین سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں کارروائی روکنے کی درخواست مسترد کر دی، 19 ستمبر کو خصوصی پی ایم ایل اے عدالت میں الزامات طے ہونے کی کارروائی متوقع

ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کی جانب سے نندی گرام میں کانگریس امیدوار کی حمایت کے اعلان کے کچھ ہی دیر بعد کانگریس امیدوار ملن پردھان کو ایک پرانے مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ان کے خلاف ایک پرانے قتل کے معاملے میں وارنٹ بھی جاری ہوا تھا۔

جلیل اختر کو 19 جون کو پولیس نے حراست میں لیا تھا، عدالت نے سرکاری دستاویزات کی تصدیق، عمر اور دیگر حالات کا جائزہ لینے کے بعد ضمانت منظور کی

ٹرانسپورٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ قوانین پر عمل یقینی بنانا ضروری ہے، لیکن ضابطے شفاف ہونے چاہئیں اور تمام آپریٹرز پر یکساں طور پر لاگو کیے جانے چاہئیں۔ کسی بھی مسافر کو متبادل خدمات کے فقدان میں صرف ایک سروس پر انحصار کرنے پر مجبور نہیں کیا جانا چاہیے۔ضروری ہے کہ اس تعطل کا جلد حل نکالا جائے، تاکہ بحران کا سامنا کرنے والے کیب ڈرائیوروں کی آمدنی دوبارہ بحال ہوسکے اور چنڈی گڑھ کے باشندوں کو اپنی پسند کے مطابق سفری سہولیات کے متبادل دوبارہ دستیاب ہوں۔

بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے اردو صحافت کانکلیو میں سابق مرکزی وزیرشاہنوازحسین اور سابق رکن پارلیمنٹ اور سینئرصحافی شاہد صدیقی، این سی ایم ای آئی کے قائم مقام چیئرمین پروفیسرڈاکٹر شاہد اختر نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے ڈائریکٹر اور گروپ مینیجنگ ایڈیٹر رادھے شیام رائے ، این سی پی یو ایل کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شمس اقبال، بھارت ایکسپریس اردو کے ایڈیٹر اور کانکلیو کے کنوینر ڈاکٹرخالد رضا خان اور کوکنوینر ڈاکٹر نثاراحمد خان موجود رہے۔

’ماحولیات اور آب و ہوا کی حرکیات کا مستقبل‘ کے موضوع پر دو روزہ کانفرنس، 17 ممالک کے جج اور عدالتی نمائندے سمیت ماہرین و اعلیٰ حکام ہوں گے شریک

شیخ محمد بن زاید النہیان نے وزیر اعظم مودی کو سالگرہ کی مبارکباد دی، توانائی، دفاع، ٹیکنالوجی، سرمایہ کاری اور صحت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال