Bharat Express DD Free Dish

قومی

گریٹر نوئیڈا کے دیولا میں سرکاری اسکول کا معائنہ کرنے پہنچے سی جے پی ترجمان سورَو داس کو مقامی لوگوں کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔ اسکول میں بغیر اجازت داخل ہونے کی کوشش پر پولیس نے مداخلت کرتے ہوئے انہیں اور ان کی ٹیم کو وہاں سے باہر نکالا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کابینہ کے ارکان کے ساتھ ’چنتن شِور‘ کا انعقاد کیا۔ اس دوران حکمرانی اور انتظامی نظام کو زیادہ مؤثر بنانے اور اسے زمینی ضروریات سے جوڑنے کے لیے کیے گئے کئی تجربات کا بھی ذکر کیا گیا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے سیوا تیرتھ میں وزرا کے لیے چنتن شِور شروع کیا ہے۔ 4 الگ الگ دنوں میں ہونے والے اس شِور میں شخصیت سازی، عوامی اعتماد، وزارتوں کی کارکردگی اور مؤثر ابلاغ جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال ہوگا۔

ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس (اے پی سی آر) کی قانونی معاونت اور پیروی کے نتیجے میں بریلی تشدد کیس کے ایک ملزم عمران عرف امروز کو الہ آباد ہائی کورٹ نے ضمانت دے دی ہے۔

میرٹھ کے لِساڑی گیٹ علاقے میں شراب کی دکان پر مقررہ قیمت سے زیادہ رقم وصول کرنے کی مخالفت کرنے پر دبنگوں نے ایک نوجوان کو بے رحمی سے پیٹ دیا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اتر پردیش اسمبلی انتخابات سے پہلے بہوجن سماج پارٹی میں بڑا تنظیمی ردوبدل، مایاوتی نے لکھنؤ کی اہم میٹنگ میں اپنے بھتیجے ایشان آنند کو پارٹی کا نیا قومی کنوینر مقرر کردیا

دہلی کے شالی مار باغ میں مسجد اور اس کے آس پاس کی مبینہ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کے بعد سیاسی لیڈران کی جانب سے آوازیں بلند ہونے لگی ہیں، اپوزیشن نے بی جے پی پر مذہب کے نام پر سیاست کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

قومی آیوروید دن کے موقع پر مرکزی وزیر داخلہ و تعاون امت شاہ نے ملک کے عوام کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کیں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ بھارت کا یہ قدیم طبی نظام آج بھی پوری دنیا کے لیے ’پائیدار صحت‘ کا ایک مضبوط اور مستند ماڈل ہے، جو کروڑوں لوگوں کو صحت مند اور متوازن زندگی فراہم کر رہا ہے۔

مرکزی حکومت کی اہم اور دنیا کی سب سے بڑی صحت بیمہ اسکیم ’آیوشمان بھارت‘ (پی ایم-جے اے وائی) نے کامیابی کے 8 سال مکمل کرلیے ہیں۔ اس اہم موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کے عوام اور اسکیم کے تمام مستحقین کو مبارکباد دیتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنا پیغام شیئر کیا۔

وزیراعظم مودی نے اپنے پیغام میں قومی شاعر کی عظیم شخصیت کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تخلیقات نے ادب کو مالا مال کرنے کے ساتھ ساتھ مادرِ وطن کے تئیں لگن اور قربانی کے جذبے کو بھی تقویت دی۔ وزیراعظم مودی نے کہا کہ رام دھاری سنگھ دنکر کی عظیم شخصیت اور ان کا لازوال ادبی کارنامہ یگوں یگوں تک ہندوستانیوں کی رہنمائی کرتا رہے گا۔